شامی عدالت نے معزول صدر بشارالاسد کو سزائے موت سنادی
Web Desk
11 August 2026
شام کی ایک عدالت نے معزول و مفرور سابق صدر بشار الاسد کو ان کی غیر موجودگی میں، جبکہ ان کے کزن اور سابق سیکورٹی عہدیدار عاطف نجیب کی موجودگی میں پیشگی منصوبہ بندی اور جان بوجھ کر قتل کے الزامات کے تحت سزائے موت سنا دی ہے۔ پیشہ کے لحاظ سے آنکھوں کے معالج بشار الاسد نے جولائی 2000ء سے دسمبر 2024ء تک شام پر حکومت کی۔ 2011ء کی عرب بہار کے بعد شروع ہونے والے عوامی مظاہروں کے خلاف ان کی حکومت کی طاقت کے استعمال کے باعث ایک طویل خانہ جنگی شروع ہوئی جس میں 5 سے 6 لاکھ افراد لقمہ اجل بنے اور نصف سے زائد آبادی بے گھر ہوئی۔ دسمبر 2024ء میں شامی باغیوں کے دمشق پر قبضے کے بعد بشار الاسد کی حکومت ختم ہوئی اور وہ روس فرار ہو گئے، جس کے بعد ان کے خلاف یہ تاریخی قانونی کارروائی عمل میں لائی گئی ہے۔
متعلقہ عنوانات
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 15 اور ایل اے 16 کے 23 پولنگ سٹیشنز پر ری پولنگ کا فیصلہ
11 August 2026
یوکرین کا مگ-29 لڑاکا طیارہ گر کرتباہ
11 August 2026
عالمی و مقامی سطح پر سونے کی قیمت میں مسلسل اضافہ
11 August 2026
امریکا ایران کشیدگی کے حل کے لیے دنیا کی نظریں پاکستان، قطر اور عمان پر مرکوز
11 August 2026
پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی معاہدے پر بحرین کا خیرمقدم
11 August 2026
کسٹمز بانڈڈ وئیر ہاؤسز میں کسی بھی بے ضابطگی کی گنجائش نہیں: وزیراعظم
11 August 2026
موجودہ الیکشن میں لوگوں کی رائے پر حکومتیں نہیں بنیں: حافظ نعیم الرحمٰن
11 August 2026
ترکیہ: کالعدم کردستان ورکرز پارٹی کے جنگجوؤں کے لیے سزا میں نرمی کا قانون منظور
11 August 2026