LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
متعدد عالمی رہنماؤں کی روسی صدر کو سالگرہ پر مبارکباد، نیک خواہشات کا اظہار وزیراعلیٰ سندھ نے ڈی جی آئی ایس پی آر کا سعودیہ سے متعلق بیان خوش آئند قرار دیدیا اسرائیل کو خانہ جنگی یا مکمل ریاستی خاتمے کا سامنا ہوسکتا ہے، سی آئی اے رپورٹ ملک میں چھوٹے کاروباروں کے قرضوں کا حجم ایک ہزار 137 ارب روپے سے تجاوز کر گیا لاہور ہائیکورٹ کے احاطے میں ویڈیوز، تصاویر اور ٹک ٹاک بنانے پر پابندی جنوبی افریقہ سے 20 رکنی وفد کی پاکپتن آمد، دربار بابا فریدؒ پر حاضری سٹیٹ بینک نے پاکستان فنانشل انکلوژن انڈیکس 2025 کے نتائج جاری رواں سال کی پہلی ششماہی میں 2 لاکھ 23 ہزار یوکرینی شہری ملک چھوڑ گئے ووٹر لسٹوں پر احتجاج، دہلی پولیس نے راہول اور پریانکا گاندھی کو حراست میں لے لیا سندھ حکومت کا 15 اکتوبر سے سرکاری گندم جاری کرنے کا فیصلہ وزیراعظم شہباز شریف کی ایم ایل ون منصوبہ تیزی سے آگے بڑھانے کی ہدایت عالمی منڈی میں خام تیل مہنگا، برینٹ آئل 101 ڈالر فی بیرل سے متجاوز ایران کے لیڈر مارے جا چکے، کوئی نہیں جانتا ملک کون چلا رہا ہے: ڈونلڈ ٹرمپ پاکستان اور پولینڈ کا سکیورٹی و انسدادِ دہشتگردی تعاون بڑھانے پر اتفاق آئی ایم ایف کے اعتراضات برقرار، آٹو پالیسی پر تاحال فیصلہ نہ ہوسکا

آئی ایم ایف پروگرام: پانچویں قسط کے حصول کے لئے تیاریاں شروع

Web Desk

11 August 2026

پاکستان نے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ایکسٹینڈڈ فنڈ فیسیلیٹی (EFF) پروگرام کے تحت اقتصادی جائزے اور پانچویں قسط کے حصول کے لیے باقاعدہ تیاریوں کا آغاز کر دیا ہے۔

ذرائع وزارتِ خزانہ کے مطابق آئی ایم ایف کا ایک اعلیٰ سطح کا وفد اگلے ماہ پاکستان کا دورہ کرے گا جہاں حکام کے ساتھ پروگرام کی پیشرفت کا جائزہ لیا جائے گا۔ اس سلسلے میں وزارتِ خزانہ نے تمام متعلقہ وزارتوں اور ڈویژنز کو ہدایات جاری کر دی ہیں کہ وہ اسٹرکچرل بینچ مارکس، معاشی اہداف اور بنیادی اصلاحات سے متعلق تمام تر ڈیٹا اور جامع رپورٹس فوری طور پر مرتب کریں۔

آنے والے مشاورتی اجلاسوں کے دوران آئی ایم ایف کا وفد توانائی کے شعبے میں جاری اصلاحات، بالخصوص بجلی و گیس کے شعبوں میں گردشی قرضے (Circular Debt) کی صورتحال، ٹیکس نظام میں وسعت اور دیگر اہم معاشی اہداف کی پیشرفت پر بریفنگ حاصل کرے گا۔ مذاکرات کی کامیابی کی صورت میں پاکستان کو کل 1.2 ارب ڈالر کا فنڈ موصول ہونے کا امکان ہے، جس میں تقریباً 1 ارب ڈالر پانچویں قسط کی مد میں اور 20 کروڑ ڈالر کلائمیٹ چینج (موسمیاتی تبدیلیوں) کے اثرات سے نمٹنے کی مد میں ملیں گے۔