LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
پٹرول سستا کرو، لیوی ختم کرو، 7 اگست کو ملک گیر احتجاج ہوگا: حافظ نعیم الرحمان ووٹ حقِ حاکمیت، حقِ ملکیت اور حقِ روزگار کا، کشمیری27 جولائی کو تیر پر مہر لگائیں: بلاول اسحاق ڈار کامیاب سفارتی دورے مکمل کرکے وطن واپس پہنچ گئے آزاد کشمیر انتخابات: 27 جولائی کو عام تعطیل کا اعلان، پہلے مرحلے کی پولنگ ہوگی سندھ کو 18 برسوں میں 22 ہزار ارب روپے ملے، کراچی کو صرف 3 فیصد دیا گیا: مصطفیٰ کمال یمنی حوثیوں نے الحدیدہ پر حملے کے بعد سعودی شہر جازان پر میزائل داغ دیا امریکا اور برطانیہ آبنائے ہرمز میں بحری اتحاد کی تیاری کر رہے ہیں: امریکی میڈیا چناب اور راوی میں طغیانی، کئی دیہات زیر آب، ہزاروں ایکڑ پر فصلیں متاثر اسحاق ڈار کی کرغز، تاجک، ازبک، قازق اور بیلاروسی ہم منصبوں سے ملاقاتیں، باہمی تعاون پر اتفاق لاہور: گھر کی چھت گرنے سے بچوں سمیت تین افراد جاں بحق، ایک زخمی خطے میں پائیدار امن کیلئے پاکستان کی مشترکہ کوششیں جاری ہیں، محسن نقوی خام تیل کی قیمتیں 2 ماہ کی بلند ترین سطح پرپہنچ گئیں صنعتی شعبے میں تیزی، بڑے پیمانے کی مینوفیکچرنگ میں 5.77 فیصد اضافہ ایران اس وقت امریکا سے رابطے میں ہے، معاہدہ کرنا چاہتا ہے: ٹرمپ ایچ ون بی (H-1B) ویزا پر 100,000 ڈالر فیس کا معاملہ: امریکی اپیلز کورٹ نے ٹرمپ انتظامیہ کی درخواست مسترد کر دی

پی ٹی اے نے موبائل سمز سے متعلق صارفین کو خبردار کر دیا

Web Desk

24 July 2026

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے شہریوں کو موبائل فون سمز کے غیر قانونی استعمال اور بائیو میٹرک دھوکہ دہی سے متعلق اہم خبردار جاری کر دیا ہے۔ پی ٹی اے کے مطابق اپنی رجسٹرڈ سم کسی دوسرے شخص کو دینا قابلِ سزا جرم ہے، کیونکہ اس کے ذریعے کوئی بھی غیر قانونی سرگرمی انجام دی جا سکتی ہے۔ اتھارٹی نے ہدایت کی ہے کہ شہری اپنے شناختی کارڈ پر رجسٹرڈ سمز کی تعداد جاننے کے لیے اپنا قومی شناختی کارڈ نمبر بغیر ڈیش کے 668 پر ایس ایم ایس کریں یا cnic.sims.pk وزٹ کریں اور کسی بھی غیر ضروری سم کو فوری بلاک کروائیں۔ نیز مفت سمز کے لالچ میں نامعلوم افراد کو بائیو میٹرک تصدیق دینے سے گریز کیا جائے اور نئی سم صرف رجسٹرڈ فرنچائز سے ہی حاصل کی جائے۔