ایران امریکہ جنگ: پاکستان کی جانب سے آئل کمپنیوں کو جی ڈی پی کے 0.1 فیصد کے برابر بھاری سبسڈی دینے کا انکشاف
Web Desk
20 May 2026
اسلام آباد: بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (IMF) کی جانب سے ایک چونکا دینے والا انکشاف سامنے آیا ہے، جس کے مطابق ایران اور امریکہ کے درمیان جنگ کے دوران پاکستان نے ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے لیے آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کو جی ڈی پی (GDP) کے 0.1 فیصد کے برابر بھاری سبسڈی فراہم کی تھی۔ آئی ایم ایف کے مطابق، کمپنیوں کو یہ عارضی سبسڈی 7 مارچ سے 3 اپریل تک یعنی ایک ماہ کے لیے دی گئی تھی، جس کا بنیادی مقصد پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ہونے والے بے پناہ اضافے کو روکنا اور عوام پر پڑنے والے اچانک بوجھ کو کم کرنا تھا۔ اس وقتی سبسڈی کے مالیاتی خسارے کو بعد میں حکومت کی جانب سے بچت اقدامات کے ایک متبادل پیکج کے ذریعے پورا کیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق، اس بحرانی صورتحال کے دوران پاکستان نے ایندھن کی قیمتوں کو عالمی مارکیٹ کے مطابق ڈھالنے کے لیے ہفتہ وار بنیادوں پر قیمتوں میں ردو بدل کا ایک نیا نظام بھی متعارف کرایا۔ اس کے باوجود، عالمی سطح پر تیل کے بحران کے باعث پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بالترتیب 18 فیصد اور 55 فیصد کا ابتدائی اور بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
آئی ایم ایف نے مزید بتایا کہ حکومت نے اس دوران ایندھن کی بچت اور ملکی ذخائر کو برقرار رکھنے کے لیے کئی ہنگامی و عارضی اقدامات کا بھی اعلان کیا تھا۔ ان اقدامات کے تحت ملک بھر کے سرکاری اداروں کے لیے ہفتے میں صرف 4 دن کام کرنے کی پالیسی نافذ کی گئی، جبکہ سرکاری و نیم سرکاری دفاتر کے 50 فیصد ملازمین کے لیے ‘ورک فرام ہوم’ (گھر سے کام کرنے) کو لازمی قرار دیا گیا تھا تاکہ ٹرانسپورٹ اور ایندھن کے اخراجات کو کم سے کم کیا جا سکے۔
متعلقہ عنوانات
بہتر کارکردگی سے میری ٹائم سیکٹر میں پاکستان کا درجہ 30 فیصد بلند ہوا: افتخار احمد راؤ
9 July 2026
ملکی تاریخ کا نیا ریکارڈ: مالی سال 26ء میں سمندر پار پاکستانیوں نے 41.6 ارب ڈالر وطن بھیج دیے
9 July 2026
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا چھوٹے کاروبار کی فنانسنگ ڈیڑھ کھرب تک بڑھانے کا ہدف
9 July 2026
امریکا کی جانب سے پابندیوں میں چھوٹ ختم، ایران کا 6 کروڑ 30 لاکھ بیرل خام تیل سمندر میں پھنس گیا
9 July 2026
مشرق وسطیٰ میں دوبارہ کشیدگی، سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی
8 July 2026
کراچی صرافہ بازار میں سونے کی قیمتوں کو بریک؛ فی تولہ 4700 روپے کی بڑی کمی
8 July 2026
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران شدید مندی کا رجحان
8 July 2026
کویت کا بجٹ خسارہ 23 ارب ڈالر تک پہنچ گیا، تیل کی آمدنی میں 11.2 فیصد کمی
8 July 2026