حکومت کا رواں مالی سال سے ہائبرڈ سکوک بانڈز کے اجرا کا فیصلہ
Web Desk
9 July 2026
وفاقی وزارت خزانہ نے ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ رواں مالی سال سے ہائبرڈ سکوک بانڈز کے اجرا کا بڑا فیصلہ کیا ہے۔ وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق، اس نئی فنانسنگ حکمتِ عملی کے تحت حکومت روایتی طور پر اثاثے گروی رکھنے کے علاوہ اب کموڈیٹی (اجناس) فروخت کر کے بھی مارکیٹ سے فنانسنگ حاصل کر سکے گی، جس کے لیے تھرڈ پارٹی کی خدمات حاصل کی جائیں گی۔ ہائبرڈ سکوک بانڈز کے اجرا کا یہ پلان بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ساتھ بھی شیئر کیا جائے گا۔ دوسری جانب، وزارت خزانہ نے نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے) کو سکوک بانڈز جاری کرنے کے لیے اثاثوں کی تفصیلات فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔ این ایچ اے کے اثاثوں کی مالیت کا تخمینہ تقریباً 7 ہزار ارب روپے سے زائد لگایا گیا ہے، جو گزشتہ مالی سال محض ساڑھے 5 ارب روپے کے لگ بھگ تھا؛ اب انہی اثاثوں کی اضافی مالیت کے حساب سے نئے بانڈز جاری کیے جائیں گے۔
متعلقہ عنوانات
اسرائیل نے پورے مشرق وسطیٰ میں بدامنی پھیلا رکھی ہے: مسعود پزشکیان
16 August 2026
حج 2027 کی درخواستوں کی وصولی 18 اگست سے شروع ہوگی، وزارت مذہبی امور
16 August 2026
نیویارک کے میئر زہران ممدانی کی اہلیہ کے دورۂ شام و لبنان اور سیکیورٹی تنازع پر ’غلط فہمی‘ کی وضاحت
16 August 2026
14 اگست کو احتجاج کرنے والے ہم میں سے نہیں: اختیار ولی پی ٹی آئی پر برس پڑے
16 August 2026
امریکا اور پاکستان کےدرمیان دوطرفہ تجارت 8 ارب ڈالر سے تجاوز کرگئی: نیٹلی بیکر
16 August 2026
سندھ میں نئے صوبے بنانے کا مقدمہ سب سے زیادہ مضبوط ہے: ایم کیو ایم
16 August 2026
پاکستان کے ساتھ تجارت اور سرمایہ کاری بڑھانے کے وسیع مواقع ہیں: ہسپانوی سفیر
16 August 2026
وزیراعلیٰ مریم نواز سے اٹک کے ارکان اسمبلی کی ملاقات، ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال
16 August 2026