آبنائے ہرمز صرف ایرانی انتظامات کے تحت ہی کھلے گی: باقر قالیباف
Web Desk
9 July 2026
ایران کے پارلیمانی اسپیکر و چیف مذاکرات کار محمد باقر قالیباف نے امریکہ کو سخت خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز صرف ایرانی انتظامات کے تحت ہی کھلے گی اور امریکی دھمکیاں اس اہم آبی گزرگاہ کے مستقبل کا فیصلہ نہیں کر سکتیں۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ایکس’ پر جاری اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ اگر امریکہ حملہ کرے گا تو اسے بھرپور جواب ملے گا، وہ فضول ہاتھ پاؤں مار کر خود کو مزید دلدل میں نہ دھکیلے۔ دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران نے معاہدے کی خواہش کے ساتھ رابطہ کیا ہے، تاہم انہوں نے انتباہ کیا کہ اگر ایران نے حملہ کیا تو بیس گنا زیادہ طاقت سے جواب دیا جائے گا۔ اس دوران ایرانی پارلیمانی قومی سلامتی کمیشن کے ترجمان ابراہیم رضائی نے انتہائی سخت مؤقف اپناتے ہوئے کہا کہ ایران کا خلاف ساتھ دینے والے خلیجی ممالک اپنے تیل اور گیس کے کنوؤں کی حفاظت کریں کیونکہ اب کوئی بھی امریکی فوجی زندہ واپس نہیں جائے گا۔ علاوہ ازیں، ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے امریکہ پر مفاہمتی یادداشت کی پانچویں شق کو پامال کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے واضح کیا کہ آبنائے ہرمز میں محفوظ جہاز رانی کی ذمہ داری صرف ایران کی ہے اور وہ اپنی خودمختاری کا ہر قیمت پر دفاع کرے گا۔
متعلقہ عنوانات
اسرائیل نے پورے مشرق وسطیٰ میں بدامنی پھیلا رکھی ہے: مسعود پزشکیان
16 August 2026
حج 2027 کی درخواستوں کی وصولی 18 اگست سے شروع ہوگی، وزارت مذہبی امور
16 August 2026
نیویارک کے میئر زہران ممدانی کی اہلیہ کے دورۂ شام و لبنان اور سیکیورٹی تنازع پر ’غلط فہمی‘ کی وضاحت
16 August 2026
14 اگست کو احتجاج کرنے والے ہم میں سے نہیں: اختیار ولی پی ٹی آئی پر برس پڑے
16 August 2026
ماسکو پر دو سال کا سب سے بڑا ڈرون حملہ، 600 ڈرونز نے روسی دارالحکومت کا رخ کیا
16 August 2026
امریکا اور پاکستان کےدرمیان دوطرفہ تجارت 8 ارب ڈالر سے تجاوز کرگئی: نیٹلی بیکر
16 August 2026
سندھ میں نئے صوبے بنانے کا مقدمہ سب سے زیادہ مضبوط ہے: ایم کیو ایم
16 August 2026
پاکستان کے ساتھ تجارت اور سرمایہ کاری بڑھانے کے وسیع مواقع ہیں: ہسپانوی سفیر
16 August 2026