LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
اسرائیل نے پورے مشرق وسطیٰ میں بدامنی پھیلا رکھی ہے: مسعود پزشکیان حج 2027 کی درخواستوں کی وصولی 18 اگست سے شروع ہوگی، وزارت مذہبی امور نیویارک کے میئر زہران ممدانی کی اہلیہ کے دورۂ شام و لبنان اور سیکیورٹی تنازع پر ’غلط فہمی‘ کی وضاحت 14 اگست کو احتجاج کرنے والے ہم میں سے نہیں: اختیار ولی پی ٹی آئی پر برس پڑے امریکا اور پاکستان کےدرمیان دوطرفہ تجارت 8 ارب ڈالر سے تجاوز کرگئی: نیٹلی بیکر سندھ میں نئے صوبے بنانے کا مقدمہ سب سے زیادہ مضبوط ہے: ایم کیو ایم پاکستان کے ساتھ تجارت اور سرمایہ کاری بڑھانے کے وسیع مواقع ہیں: ہسپانوی سفیر وزیراعلیٰ مریم نواز سے اٹک کے ارکان اسمبلی کی ملاقات، ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال خاران میں سکیورٹی فورسز کا کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 7 دہشت گرد جہنم واصل حکومت نے روکا تو تحريک گھیراؤ میں بدل جائے گی، حافظ نعیم الرحمان امریکا کا چین پر ٹیرف سے بچنے کے لیے بڑے پیمانے پر تجارتی دھوکے کا الزام کیرولائن لیوٹ نے استعفیٰ صدر ٹرمپ سے دلبرداشتہ ہونے پر دیا: ایرانی سفارتخانہ ٹرمپ نے اسلام آباد مفاہمت کے ذریعے ایران کو تسلیم کر لیا: باقر قالیباف ٹرمپ آبنائے ہرمز بند کرنے کی دھمکیاں دینا بند کریں، اپنی سکیورٹی کی فکر کریں: ابراہیم عزیزی امریکی سینٹ کام کمانڈر بریڈ کوپر کا 10 روزہ مشرق وسطیٰ کا دورہ مکمل

ایران کا امریکا کو دوٹوک پیغام، حملہ کیا تو بھرپور جواب ملے گا: قالیباف

Web Desk

9 July 2026

ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے امریکا کو سخت انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب دھونس، دھمکیوں اور وعدہ خلافی کی کوئی بھی کارروائی بغیر جواب کے نہیں رہے گی؛ اگر امریکا حملہ کرے گا تو جواب میں اس پر بھی حملہ ہوگا۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ایکس’ پر جاری اپنے بیان میں انہوں نے آبنائے ہرمز پر امریکی دباؤ کو مسترد کرتے ہوئے واضح کیا کہ یہ اہم بحری گزرگاہ امریکی دھمکیوں سے نہیں بلکہ صرف ایرانی انتظامات کے تحت ہی کھلے گی۔ قالیباف نے امریکا کو خبردار کیا کہ وہ بے مقصد ہاتھ پاؤں مارنے سے گریز کرے ورنہ مزید دلدل میں دھنستا چلا جائے گا۔ ایرانی اسپیکر کا یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب بندرعباس سمیت مختلف ایرانی شہروں پر امریکی حملوں کے باعث خطے میں کشیدگی عروج پر ہے، جن میں ایک ریلوے پل کو نشانہ بنانے کے ساتھ ساتھ ایک فائر فائٹر بھی جاں بحق ہو چکا ہے۔