LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
شور پرود کے پہاڑی سلسلے میں سکیورٹی فورسز کا کامیاب آپریشن،10 دہشت گرد ہلاک آزاد کشمیر میں عوام نے انتشار اور تشدد کی سیاست کو مسترد کر دیا: مریم نواز دنیا کے کسی معاشرے نے خواتین کو محکوم رکھ کر ترقی نہیں کی: چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ مخالفین کیساتھ ہمیشہ اچھا سلوک کیا، امید نہیں تھی کہ پیپلزپارٹی کی طرف سے شکایت کا موقع ملے گا: نوازشریف مسلم لیگ ن کی مرکزی قیادت کا اجلاس شروع، آزادکشمیر میں حکومت سازی پر غور بھارتی حکام نے میرواعظ عمر فاروق کو ایک بار پھر گھر میں نظر بند کردیا لبنانی حکومت فوج کو اسرائیلی دباؤ میں لانے کی کوشش کر رہی ہے: حزب اللہ انڈونیشیا میں 7.7 شدت کا زلزلہ، سونامی کا خطرہ ٹل گیا، 20 افراد جاں بحق وزیراعظم کی سیلاب متاثرین کو ہر ممکن امداد فراہم کرنے کی ہدایت آسمان کی طرف دیکھ رہا ہوں، بے گناہ لوگ جیلوں میں قید ہیں: شیخ رشید امریکا ایران مذاکرات میں ڈیڈ لاک، عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ صدر ٹرمپ نے مذاقاً آبنائے ہرمز کو امریکی علاقہ قرار دیا: وائٹ ہاؤس ناگا عوام بھی 14 اگست کو یومِ آزادی سمجھتے ہیں: ناگا خاتون آزاد کشمیر الیکشن: باغ کے دو حلقوں کے 23 پولنگ سٹیشنوں پر ری پولنگ کا آغاز سابق فوجی افسران و جوانوں کا تجربہ و رہنمائی ادارہ جاتی اثاثہ ہے: فیلڈ مارشل

یورپی یونین پاکستان کا مضبوط تجارتی شراکت دار ہے: اسحاق ڈار

Web Desk

9 July 2026

اسلام آباد: نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار نے یورپی یونین کو پاکستان کا ایک اہم اور مضبوط تجارتی شراکت دار قرار دیتے ہوئے دوست ممالک کے ساتھ اقتصادی روابط کو مزید وسعت دینے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

یہ بات انہوں نے اسلام آباد میں اپنے کروشین ہم منصب کے ساتھ منعقدہ ایک اعلیٰ سطح کے اجلاس کے دوران کہی۔ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور دورے پر آئی ہوئی جمہوریہ کروشیا کی وزیر خارجہ کی مشترکہ زیرِ صدارت ایک اہم وفود کی سطح کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں دونوں ممالک کے مابین دوطرفہ تعلقات، کثیرالجہتی شعبوں میں باہمی تعاون، اور خطے سمیت عالمی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا

اجلاس کے دوران نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کروشین وزیر خارجہ کو جنوبی ایشیا کی موجودہ صورتحال، بالخصوص پاکستان اور بھارت کے مابین جاری کشیدگی اور دیرینہ تنازعات کے حوالے سے پاکستان کے اصولی مؤقف سے تفصیلی طور پر آگاہ کیا۔

مشترکہ اجلاس کے موقع پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے کروشیا کی وزیر خارجہ نے پرتپاک میزبانی پر پاکستانی قیادت کا شکریہ ادا کیاانہوں نے کہا کہ “پاکستان کا یہ میرا پہلا سرکاری دورہ ہے، اور میں دورہ پاکستان کی اس پُرخلوص دعوت پر نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی بے حد شکر گزار ہوں، جس کی بدولت آج ہمیں دوطرفہ تعلقات اور تعاون کو آگے بڑھانے کا اہم موقع ملا ہے۔” انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اور کروشیا کے درمیان بہترین اور خوشگوار سفارتی تعلقات قائم ہیں۔کروشین وزیر خارجہ نے عالمی صورتحال کا تذکرہ کرتے ہوئے واضح کیا کہ اس وقت اقوامِ عالم کو موسمیاتی تبدیلیوں اور معاشی اتار چڑھاؤ جیسے بہت سے مشترکہ چیلنجز درپیش ہیں، اور ان پیچیدہ چیلنجز سے نمٹنے کے لیے دنیا کو مل کر کام کرنا ہو گا۔دونوں رہنماؤں نے مستقبل میں سفارتی و تجارتی وفود کے تبادلوں کو تیز کرنے اور باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں تعاون کو حتمی شکل دینے کے لیے ورکنگ گروپس کو فعال کرنے پر اتفاق کیا۔