LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
شور پرود کے پہاڑی سلسلے میں سکیورٹی فورسز کا کامیاب آپریشن،10 دہشت گرد ہلاک آزاد کشمیر میں عوام نے انتشار اور تشدد کی سیاست کو مسترد کر دیا: مریم نواز دنیا کے کسی معاشرے نے خواتین کو محکوم رکھ کر ترقی نہیں کی: چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ مخالفین کیساتھ ہمیشہ اچھا سلوک کیا، امید نہیں تھی کہ پیپلزپارٹی کی طرف سے شکایت کا موقع ملے گا: نوازشریف مسلم لیگ ن کی مرکزی قیادت کا اجلاس شروع، آزادکشمیر میں حکومت سازی پر غور بھارتی حکام نے میرواعظ عمر فاروق کو ایک بار پھر گھر میں نظر بند کردیا لبنانی حکومت فوج کو اسرائیلی دباؤ میں لانے کی کوشش کر رہی ہے: حزب اللہ انڈونیشیا میں 7.7 شدت کا زلزلہ، سونامی کا خطرہ ٹل گیا، 20 افراد جاں بحق وزیراعظم کی سیلاب متاثرین کو ہر ممکن امداد فراہم کرنے کی ہدایت آسمان کی طرف دیکھ رہا ہوں، بے گناہ لوگ جیلوں میں قید ہیں: شیخ رشید امریکا ایران مذاکرات میں ڈیڈ لاک، عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ صدر ٹرمپ نے مذاقاً آبنائے ہرمز کو امریکی علاقہ قرار دیا: وائٹ ہاؤس ناگا عوام بھی 14 اگست کو یومِ آزادی سمجھتے ہیں: ناگا خاتون آزاد کشمیر الیکشن: باغ کے دو حلقوں کے 23 پولنگ سٹیشنوں پر ری پولنگ کا آغاز سابق فوجی افسران و جوانوں کا تجربہ و رہنمائی ادارہ جاتی اثاثہ ہے: فیلڈ مارشل

محکمہ ایکسائز کا 25 ارب 43 کروڑ روپے کا ریکارڈ ریونیو جمع

Web Desk

9 July 2026

محکمہ ایکسائز اسلام آباد نے مالی سال 2025-26 کے دوران شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ریکارڈ 25 ارب 43 کروڑ روپے کا ریونیو قومی خزانے میں جمع کرا دیا ہے۔ محکمہ کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق، یہ رقم گاڑیوں کی رجسٹریشن فیس، روڈ ٹیکس، ہوٹل ٹیکس اور پروفیشنل ٹیکس سمیت مختلف مدات کے ذریعے وصول کی گئی، جس میں سے 19 ارب 13 کروڑ روپے ایکسائز جبکہ 6 ارب 30 کروڑ روپے دیگر ٹیکسز کی مد میں حاصل ہوئے۔ ڈی جی ایکسائز اسلام آباد نے اس کامیابی پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ مالی سال متعارف کرائی گئی جدید اور عوام دوست پالیسیوں کے مثبت نتائج سامنے آئے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ریونیو میں یہ نمایاں اضافہ محکمے پر شہریوں کے مضبوط ہوتے اعتماد کا ثبوت ہے اور مستقبل میں بھی شفافیت اور مؤثر خدمات کی فراہمی کا یہ سلسلہ جاری رہے گا۔