کچھ دیر پہلے ایران کی جانب معاہدے کیلئے رابطہ کیا گیا، ڈونلڈ ٹرمپ کا دعویٰ
Web Desk
9 July 2026
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ کچھ دیر پہلے ایران کی جانب سے رابطہ کیا گیا ہے، تاہم انہوں نے واضح کیا کہ ایران جب بھی حملہ کرے گا، امریکہ جواب میں 20 گنا زیادہ بڑا حملہ کرے گا۔ اپنے طیارے ‘ایئر فورس ون’ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایرانی حکام معاہدہ کرنے کے شدید خواہش مند ہیں اور انہوں نے رابطہ بھی کیا ہے، لیکن وہ نہیں جانتے کہ ایران معاہدہ کرنے کے لیے قابلِ اعتماد ہے یا نہیں۔ ایران پر حالیہ امریکی کارروائیوں سے متعلق انہوں نے بتایا کہ یہ حملے آبنائے ہرمز میں تجارتی جہازوں پر ایرانی حملوں کے جواب میں کیے گئے ہیں اور امریکہ اپنے فوجی اہداف پہلے ہی حاصل کر چکا ہے۔ جب صدر ٹرمپ سے سوال کیا گیا کہ کیا یہ تنازع اب ایک مکمل جنگ میں تبدیل ہو چکا ہے؟ تو ان کا کہنا تھا کہ وہ اس بارے میں یقین سے نہیں کہہ سکتے، لیکن حالیہ سخت جواب کے بعد ایران نے ایک بار پھر معاہدے کی خواہش ظاہر کی ہے۔
متعلقہ عنوانات
شور پرود کے پہاڑی سلسلے میں سکیورٹی فورسز کا کامیاب آپریشن،10 دہشت گرد ہلاک
15 August 2026
آزاد کشمیر میں عوام نے انتشار اور تشدد کی سیاست کو مسترد کر دیا: مریم نواز
15 August 2026
دنیا کے کسی معاشرے نے خواتین کو محکوم رکھ کر ترقی نہیں کی: چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ
15 August 2026
مخالفین کیساتھ ہمیشہ اچھا سلوک کیا، امید نہیں تھی کہ پیپلزپارٹی کی طرف سے شکایت کا موقع ملے گا: نوازشریف
15 August 2026
مسلم لیگ ن کی مرکزی قیادت کا اجلاس شروع، آزادکشمیر میں حکومت سازی پر غور
15 August 2026
بھارتی حکام نے میرواعظ عمر فاروق کو ایک بار پھر گھر میں نظر بند کردیا
15 August 2026
لبنانی حکومت فوج کو اسرائیلی دباؤ میں لانے کی کوشش کر رہی ہے: حزب اللہ
15 August 2026
انڈونیشیا میں 7.7 شدت کا زلزلہ، سونامی کا خطرہ ٹل گیا، 20 افراد جاں بحق
15 August 2026