LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
شور پرود کے پہاڑی سلسلے میں سکیورٹی فورسز کا کامیاب آپریشن،10 دہشت گرد ہلاک آزاد کشمیر میں عوام نے انتشار اور تشدد کی سیاست کو مسترد کر دیا: مریم نواز دنیا کے کسی معاشرے نے خواتین کو محکوم رکھ کر ترقی نہیں کی: چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ مخالفین کیساتھ ہمیشہ اچھا سلوک کیا، امید نہیں تھی کہ پیپلزپارٹی کی طرف سے شکایت کا موقع ملے گا: نوازشریف مسلم لیگ ن کی مرکزی قیادت کا اجلاس شروع، آزادکشمیر میں حکومت سازی پر غور بھارتی حکام نے میرواعظ عمر فاروق کو ایک بار پھر گھر میں نظر بند کردیا لبنانی حکومت فوج کو اسرائیلی دباؤ میں لانے کی کوشش کر رہی ہے: حزب اللہ انڈونیشیا میں 7.7 شدت کا زلزلہ، سونامی کا خطرہ ٹل گیا، 20 افراد جاں بحق وزیراعظم کی سیلاب متاثرین کو ہر ممکن امداد فراہم کرنے کی ہدایت آسمان کی طرف دیکھ رہا ہوں، بے گناہ لوگ جیلوں میں قید ہیں: شیخ رشید امریکا ایران مذاکرات میں ڈیڈ لاک، عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ صدر ٹرمپ نے مذاقاً آبنائے ہرمز کو امریکی علاقہ قرار دیا: وائٹ ہاؤس ناگا عوام بھی 14 اگست کو یومِ آزادی سمجھتے ہیں: ناگا خاتون آزاد کشمیر الیکشن: باغ کے دو حلقوں کے 23 پولنگ سٹیشنوں پر ری پولنگ کا آغاز سابق فوجی افسران و جوانوں کا تجربہ و رہنمائی ادارہ جاتی اثاثہ ہے: فیلڈ مارشل

امریکہ کا ایران میں 90 اہداف کو نشانہ بنانے کا دعویٰ، بحرین اور کویت میں سائرن بج گئے

Web Desk

9 July 2026

امریکا نے ایران کے خلاف فوجی کارروائیوں کا نیا مرحلہ مکمل کرتے ہوئے مزید 90 فوجی اہداف کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے، جس کے بعد پورے خطے میں کشیدگی پھیل گئی ہے اور کویت اور بحرین میں بھی خطرے کے سائرن بج رہے ہیں۔ امریکی مرکزی کمان (CENTCOM) کے مطابق ان حملوں کا مقصد ایران کی آبنائے ہرمز میں تجارتی جہاز رانی کو نقصان پہنچانے کی صلاحیت کو کمزور کرنا تھا، جس کے دوران بوشہر، بندر عباس اور ابو موسیٰ جزیرے پر فضائی دفاعی نظام، میزائل و ڈرون ذخیرہ گاہوں اور لاجسٹک انفراسٹرکچر کو نشانہ بنایا گیا۔ امریکی حملوں کے چند گھنٹے بعد کویتی فوج نے الرٹ جاری کرتے ہوئے بتایا کہ ان کا فضائی دفاعی نظام دشمن کے میزائل اور ڈرون حملوں کا سامنا کر رہا ہے۔ دوسری جانب بحرین کی وزارتِ داخلہ نے بھی ملک میں ایمرجنسی سائرن بجاتے ہوئے شہریوں کو فوری طور پر قریبی محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایت کی ہے۔