مشرق وسطیٰ میں دوبارہ کشیدگی، سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی
Web Desk
8 July 2026
پاکستان سٹاک ایکسچینج (PSX) میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز شدید منفی رجحان ریکارڈ کیا گیا ہے اور ہنڈرڈ انڈیکس ہزاروں پوائنٹس کی بڑی گراوٹ کے ساتھ بند ہوا ہے۔
تفصیلات کے مطابق، بدھ کے روز کاروبار کے آغاز سے ہی مارکیٹ شدید مندی کی زد میں رہی۔ ابتدائی چند گھنٹوں میں ہی انڈیکس 2700 سے زائد پوائنٹس گر گیا، جس کے باعث انڈیکس ایک لاکھ 83 ہزار 528 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔
ٹریڈنگ کے دوران سرمایہ کاروں کی جانب سے شیئرز کی بڑے پیمانے پر فروخت کے باعث یہ منفی رجحان آخر تک برقرار رہا۔ کاروباری روز کے اختتام پر پاکستان سٹاک مارکیٹ کا ہنڈرڈ انڈیکس مجموعی طور پر 4,626 پوائنٹس کی بھاری کمی کے ساتھ یک لاکھ 81 ہزار 629 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔
واضح رہے کہ سٹاک مارکیٹ میں مندی کا یہ سلسلہ گزشتہ روز سے جاری ہے۔ گزشتہ کاروباری روز کے اختتام پر بھی ہنڈرڈ انڈیکس 1,199 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ ایک لاکھ 86 ہزار 255 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا، تاہم آج کی مڈ ویک کریش نے سرمایہ کاروں کے اربوں روپے ڈبو دیے ہیں
متعلقہ عنوانات
ملک بھر میں غیر قانونی کال سینٹرز کے خلاف گرینڈ آپریشن کا فیصلہ
21 August 2026
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت زون میں آغاز
21 August 2026
عمران خان کا شفا ہسپتال میں تفصیلی معائنہ، صحت مند قرار، دوبارہ اڈیالہ جیل منتقل کر دیا: عطا تارڑ
21 August 2026
بلوچستان میں دشمن عناصر ریاست اور عوام کے درمیان خلیج پیدا کرنا چاہتے ہیں: فیلڈ مارشل
21 August 2026
پاکستان اور شام کا دفاعی شعبوں میں تعاون اور روابط بڑھانے پر اتفاق
21 August 2026
بانی پی ٹی آئی عمران خان کو اڈیالہ جیل سے شفا انٹرنیشنل ہسپتال منتقل کر دیا گیا
21 August 2026
صدر مملکت کا پاکستان میں قازقستان کے سفیر یرژان کستافن کی خدمات کا اعتراف
21 August 2026
پٹرولیم لیوی کے خاتمے تک تحریک جاری رہے گی، اسلام آباد کیلئے کال دوں گا: حافظ نعیم الرحمان
21 August 2026