LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
اسرائیل نے پورے مشرق وسطیٰ میں بدامنی پھیلا رکھی ہے: مسعود پزشکیان حج 2027 کی درخواستوں کی وصولی 18 اگست سے شروع ہوگی، وزارت مذہبی امور نیویارک کے میئر زہران ممدانی کی اہلیہ کے دورۂ شام و لبنان اور سیکیورٹی تنازع پر ’غلط فہمی‘ کی وضاحت 14 اگست کو احتجاج کرنے والے ہم میں سے نہیں: اختیار ولی پی ٹی آئی پر برس پڑے امریکا اور پاکستان کےدرمیان دوطرفہ تجارت 8 ارب ڈالر سے تجاوز کرگئی: نیٹلی بیکر سندھ میں نئے صوبے بنانے کا مقدمہ سب سے زیادہ مضبوط ہے: ایم کیو ایم پاکستان کے ساتھ تجارت اور سرمایہ کاری بڑھانے کے وسیع مواقع ہیں: ہسپانوی سفیر وزیراعلیٰ مریم نواز سے اٹک کے ارکان اسمبلی کی ملاقات، ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال خاران میں سکیورٹی فورسز کا کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 7 دہشت گرد جہنم واصل حکومت نے روکا تو تحريک گھیراؤ میں بدل جائے گی، حافظ نعیم الرحمان امریکا کا چین پر ٹیرف سے بچنے کے لیے بڑے پیمانے پر تجارتی دھوکے کا الزام کیرولائن لیوٹ نے استعفیٰ صدر ٹرمپ سے دلبرداشتہ ہونے پر دیا: ایرانی سفارتخانہ ٹرمپ نے اسلام آباد مفاہمت کے ذریعے ایران کو تسلیم کر لیا: باقر قالیباف ٹرمپ آبنائے ہرمز بند کرنے کی دھمکیاں دینا بند کریں، اپنی سکیورٹی کی فکر کریں: ابراہیم عزیزی امریکی سینٹ کام کمانڈر بریڈ کوپر کا 10 روزہ مشرق وسطیٰ کا دورہ مکمل

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا اہم اجلاس، اقتصادی سفارت کاری اور فعال خارجہ پالیسی کو وقت کی ضرورت قرار دے دیا

Web Desk

9 July 2026

اسلام آباد: نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار کی زیر صدارت وزارت خارجہ میں ایک اہم اور اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں ملک کی آئندہ سفارتی حکمت عملی اور اہم عالمی روابط کی تیاریوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اس اہم بیٹھک میں سیکریٹری خارجہ آمنہ بلوچ سمیت وزارت کے دیگر سینئر حکام نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران پاکستان کے سیاسی و اقتصادی مفادات کے مؤثر فروغ اور بین الاقوامی سطح پر ملک کے وقار کو بڑھانے کے لیے مختلف امور پر غور کیا گیا۔

وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اس بات پر سخت زور دیا کہ بدلتے ہوئے عالمی منظرنامے میں پاکستان کے مفادات کا تحفظ یقینی بنانے کے لیے جامع تیاری اور تمام محکموں کے درمیان مؤثر رابطہ کاری ناگزیر ہے۔

 نائب وزیراعظم نے واضح کیا کہ پاکستان کی موجودہ فعال خارجہ پالیسی کا محور ‘اقتصادی سفارت کاری’ ہے، جس کا مقصد ملک میں بیرونی سرمایہ کاری لانا اور تجارتی روابط کو مضبوط کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی طاقتوں اور دوست ممالک کے ساتھ تزویراتی (اسٹریٹجک) شراکت داری اور کثیرالجہتی تعاون کا فروغ ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ وزیر خارجہ نے علاقائی استحکام اور عالمی امن کے لیے پاکستان کے پختہ عزم کا اعادہ کیا۔ “پاکستان عالمی سطح پر اپنا مثبت، تعمیری اور فعال سفارتی کردار بھرپور انداز میں جاری رکھے گا اور دنیا کے سامنے ملک کا اصل اور مضبوط موقف پیش کیا جائے گا۔”