LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
ایران کے پاس ایسا کوئی نہیں ہے جس سے مذاکرات کیے جائیں: ٹرمپ امارات نے اسرائیل جانے والی پرواز کی ہنگامی لینڈنگ کو دہشتگردی قرار دیدیا برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ کی نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال سیاسی جماعتوں سےامید نہیں رہی، اصلاح نہ ہوئی تو کاکروچ باہر آئیں گے: سعد رفیق پاکستانی شہریوں کے قتل پر بھارتی ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی، باضابطہ احتجاج ایف سی بلوچستان کے درجنوں میڈیکل کیمپس، ہزاروں مریضوں کا مفت علاج خیبرپختونخوا کے جنوبی اضلاع میں 4 ارب 29 کروڑ روپے کی گیس چوری دوا فروخت کرنے کیلئے ڈاکٹر بھی لائسنس کا پابند ہے، وفاقی آئینی عدالت خیبر پختونخوا حکومت نے لانگ مارچ کے ذریعے بدامنی کا منصوبہ بنا لیا: خواجہ آصف فرانس میں طلبہ کا احتجاج، پولیس سے جھڑپیں، 1,747 افراد گرفتار حکومت اور پی ٹی آئی میں مذاکرات کا اگلا دور آج ہوگا، حتمی فیصلے متوقع جموں و کشمیرنہ کبھی بھارت کا اٹوٹ انگ تھا، نہ ہے اورنہ ہوگا، پاکستان آن لائن گیمز کے منفی اثرات، برطانیہ پلٹ نوجوان نے لاہور میں بینک لوٹ لیا سعودی عرب کے شہر نجران میں حوثیوں کا داغا گیا میزائل سکول سے ٹکرا گیا آبنائے ہرمز سے باہر نکلنے کے راستے پر گامزن آئل ٹینکر پر میزائل حملہ

سولر لائسنسنگ کے معاملے پر صارفین پریشان، نیپرا نے صورتحال واضح کر دی

Web Desk

24 April 2026

اسلام آباد: نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (NEPRA) نے ملک میں سولر لائسنسنگ اور نیٹ میٹرنگ کے حوالے سے گردش کرنے والی خبروں پر وضاحت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس معاملے پر غلط معلومات پھیلائی جا رہی ہیں۔ اتھارٹی نے واضح کیا ہے کہ سولر پینلز پر کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا گیا ہے۔
نیپرا حکام کے مطابق تمام سولر نیٹ بلنگ صارفین (On-Grid) کو نیپرا سے منظوری لینا ہوگی۔ تاہم، آف گرڈ (Off-Grid) صارفین کا نیپرا کی منظوری سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
حکام نے واضح کیا کہ 25 کلو واٹ سے کم صلاحیت والے کنکشنز کی منظوری کا اختیار اب بھی تقسیم کار کمپنیوں (DISCOs) کے پاس ہے۔ نئے ریگولیشنز سے قبل نیپرا صرف 25 کلو واٹ سے زائد کے کنکشنز کی منظوری خود دیتی تھی۔
ون ٹائم فیس: آن گرڈ سولر کنکشن حاصل کرنے کے لیے صرف ایک مرتبہ (One-Time) ایک ہزار روپے فی کلو واٹ کے حساب سے فیس رکھی گئی ہے۔ یہ کوئی سالانہ یا ماہانہ ٹیکس نہیں ہے بلکہ صرف لائسنسنگ کا انتظامی عمل ہے۔
نیپرا حکام نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ سوشل میڈیا پر پھیلنے والی بے بنیاد خبروں پر کان نہ دھریں، کیونکہ حکومت کی جانب سے سولر توانائی کے استعمال پر کسی قسم کا اضافی بوجھ نہیں ڈالا گیا۔