ناسا نے لیموں کی شکل سے ملتا جلتا سیارہ دریافت کر لیا
Web Desk
22 December 2025
ماہرینِ فلکیات نے ناسا کی جیمز ویب سپیس ٹیلی سکوپ کی مدد سے ایک نیا سیارہ دریافت کیا ہے جس کی شکل لیموں جیسی ہے۔ یونیورسٹی آف شکاگو کے سائنس دانوں نے اس سیارے کا نام PSR J2322-2650b رکھا ہے۔
رپورٹس کے مطابق یہ سیارہ اپنے مرکزی ستارے یعنی پلسر سے صرف 10 لاکھ میل کے فاصلے پر گھوم رہا ہے، جس کی وجہ سے اس کا ایک سال محض 7.8 گھنٹے کا ہے۔ پلسر کی شدید کششِ ثقل نے سیارے کی شکل کو بیضوی، یعنی لیموں نما بنا دیا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ PSR J2322-2650b کے ایٹموسفئیر میں ہیلیئم اور کاربن کی بھاری مقدار موجود ہے جس کے باعث بہت تیز ہوائیں چل رہی ہیں۔ اس کی منفرد خصوصیات ستاروں اور سیاروں کے درمیان کلاسیکی فرق کو بھی دھندلا کر سکتی ہیں۔
متعلقہ عنوانات
وزیراعظم شہباز شریف نے گوگل کے پاکستان آفس کا افتتاح کر دیا
18 August 2026
29 امریکی ریاستوں کا میٹا کے خلاف مقدمہ، بچوں کیلئے نقصان دہ قرار دینے کا الزام
18 August 2026
وزیراعظم کی اسلام آباد ٹیکنالوجی پارک کی تعمیر جلد مکمل کرنے کی ہدایت
18 August 2026
چین نے اے آئی ساتھی فراہم کرنے والی ایپلی کیشنز عملاً ممنوع قرار دے دیں
17 August 2026
گوگل نے اینڈرائیڈ 17 کی بِیٹا 3 اپ ڈیٹ جاری کر دی
17 August 2026
چین نے انٹرنیٹ سیٹلائٹس کی نئی کھیپ خلا میں بھیج دی
17 August 2026
گوگل کا نیا فیچر، نینو بنانا کی تصاویر اور ویڈیوز سے واٹر مارک ہٹانا ممکن
17 August 2026
ایپل کی جانب سے 110 ممالک کے صارفین کو سیکیورٹی الرٹ جاری!
16 August 2026