تمام خدمات ایک پلیٹ فارم پر، نادرا کی جدید ویب سائٹ متعارف
Web Desk
25 April 2026
نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے شہریوں کی سہولت کے لیے اپنی جدید ویب سائٹ متعارف کرا دی ہے، جس کا مقصد شناختی خدمات کو مزید منظم اور صارف دوست بنانا ہے۔ اب شناختی کارڈ (CNIC)، نائیکوپ (NICOP)، پی او سی اور ایف آر سی سمیت تمام خدمات کو ایک ہی ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر یکجا کر دیا گیا ہے۔
اس نئی ویب سائٹ کی سب سے اہم خصوصیت ‘nGRIDS’ سسٹم ہے، جہاں رجسٹریشن ڈیٹا اور اعدادوشمار نقشوں کی صورت میں دستیاب ہیں۔ یہ سسٹم ضلعی سطح پر مردم شماری اور رجسٹریشن کا تقابلی جائزہ فراہم کرتا ہے، جو تحقیقی سرگرمیوں اور حکومتی منصوبہ بندی میں معاون ثابت ہوگا۔ اس کے علاوہ، پیدائش، وفات، شادی اور طلاق کی رجسٹریشن کے مربوط نظام کے ساتھ ساتھ بینکاری، ٹیلی کام اور دیگر اداروں کے لیے تصدیقی خدمات کو بھی ایک جگہ جمع کر دیا گیا ہے۔
نادرا نے اپنے کیریئر پورٹل اور شکایات کے ازالے کے نظام کو بھی اپ گریڈ کیا ہے، جبکہ کال سینٹر اور ای میل سپورٹ کو مزید مؤثر بنایا گیا ہے۔ اب صارفین ملک بھر میں موجود رجسٹریشن مراکز اور موبائل رجسٹریشن وینز کی مکمل معلومات اور لوکیشنز آسانی سے حاصل کر سکتے ہیں۔ ویب سائٹ پر ‘رائٹ ٹو انفارمیشن’ اور میڈیا سینٹر کے سیکشنز کو بھی جدید خطوط پر استوار کیا گیا ہے تاکہ شفافیت اور معلومات تک رسائی کو یقینی بنایا جا سکے۔
متعلقہ عنوانات
انسان نما ریٹائرڈ روبوٹس کے لیے آرنلڈ شوارزنیگر کی انوکھی تجویز
4 October 2026
یوٹیوب پر ایک اور سائن اِن مسئلہ، صارفین کو اکاؤنٹ کھولنے مشکلات
4 October 2026
پاکستان کی پہلی فلائی گاڑی جناح ون 2028 میں چاند پر اترے گی: چیئرمین سپارکو
3 October 2026
گوگل نے اپنے صارفین کیلئے میسجز میں نیا لانگ پریس مینو متعارف کرا دیا
3 October 2026
پاکستان کی پہلی چاند گاڑی ’’جناح ون‘‘ کب چاند پر اترے گی، تاریخ کا اعلان
2 October 2026
گوگل نے نیا طاقتور اے آئی ماڈل ’جیمنائی 4 آرگون‘ متعارف کرا دیا
2 October 2026
امریکی حکومت کا نیا AI پورٹل ‘America.gov’ لانچ، جیمنائی اور گرک ماڈلز سے لیس چیٹ بوٹ متعارف
2 October 2026
دبئی میں بلاک چین لائف 2026ء، کرپٹو اور اے آئی دنیا کا بڑا اجتماع
1 October 2026