میٹا کا نیا اے آئی پیٹنٹ موت کے بعد بھی صارف کو زندہ رکھے گا
Web Desk
16 February 2026
واشنگٹن: ٹیکنالوجی کمپنی میٹا نے ایک ایسا پیٹنٹ حاصل کیا ہے جو کسی صارف کی غیر موجودگی یا وفات کے بعد بھی اس کی سوشل میڈیا سرگرمی کو بحال رکھ سکتا ہے۔
مغربی میڈیا کے مطابق یہ نظام بڑے لینگویج ماڈل (LLM) کی بنیاد پر کام کرے گا اور صارف کے ماضی کے رویّے، پوسٹس، کمنٹس اور دیگر سرگرمیوں کی بنیاد پر آن لائن موجودگی کو سمولیٹ کرے گا۔پیٹنٹ میں بتایا گیا ہے کہ اگر صارف طویل عرصے تک پلیٹ فارم سے دور رہے یا وفات پا جائے، تو یہ نظام:
-
اس کی جانب سے پوسٹس، لائکس اور کمنٹس تیار کر سکتا ہے۔
-
ڈائریکٹ میسجز کے جوابات بھی تیار کیے جا سکتے ہیں۔
-
ویڈیو یا آڈیو کالز کی نقل کے لیے بھی استعمال ہو سکتا ہے، جس سے ڈیجیٹل موجودگی حقیقت کے قریب ہو جاتی ہے۔
پیٹنٹ کے مرکزی مصنف اینڈریو بوسورتھ ہیں۔ یہ نظام صارف کے مخصوص ڈیٹا جیسے پرانی پوسٹس، تبصرے اور انگیجمنٹ ہسٹری پر انحصار کرے گا تاکہ اندازہ لگایا جا سکے کہ وہ عام طور پر کس طرح ردعمل دیتے تھے۔میٹا نے واضح کیا ہے کہ فی الحال کمپنی کے پاس اس ٹیکنالوجی کو تجارتی بنیادوں پر متعارف کرانے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔ماہرین نے اس ٹیکنالوجی کے قانونی، اخلاقی اور نفسیاتی پہلوؤں پر تشویش ظاہر کی ہے۔ برطانیہ کی یونیورسٹی آف برمنگھم سے وابستہ ڈیجیٹل حقوق اور بعد از وفات رازداری کی ماہر پروفیسر ایڈینا ہاربنجا کے مطابق یہ معاملہ پیچیدہ قانونی اور فلسفیانہ سوالات پیدا کرتا ہے جن پر سنجیدہ غور و فکر ضروری ہے۔
متعلقہ عنوانات
گوگل کیلئے بری خبر، عدالت نے اپیل مسترد کر دی
7 July 2026
فولڈ ایبل آئی فون لانچ سے متعلق بڑی خبر!
7 July 2026
امریکا: چار ریاستوں کا میٹا کیخلاف مقدمہ، 1400 ارب ڈالر کے تاریخی جرمانے کا امکان
7 July 2026
غیر ملکی ہیکرز کا سی ڈی اے پر بڑا سائبر حملہ؛ اسلام آبادیوں کا ٹیکس و بلنگ ڈیٹا ہیک، بحالی کے لیے ایک ماہ کی مہلت
6 July 2026
گوگل میپس میں جلد کھانا منگوانے کا فیچر متعارف کرانے کا امکان
6 July 2026
ٹیلی کام بل سے کسی کی ذاتی زمین اور جائیداد پر زبردستی قبضہ نہیں ہوگا: شزا فاطمہ
6 July 2026
یوٹیوب نے تصاویر پر مبنی انقلابی فیچر متعارف کروا دیا
5 July 2026
مشہور کمپنی کا اسٹریمنگ پلیٹ فارم سے 551 فلمیں ہٹانے کا اعلان
4 July 2026