فولڈ ایبل آئی فون لانچ سے متعلق بڑی خبر!
Web Desk
7 July 2026
ٹیکنالوجی کمپنی ایپل کے طویل عرصے سے زیرِ گردش پہلے فولڈ ایبل آئی فون کی لانچ میں سپلائی چین کے مسائل کے باعث تاخیر کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق، ایپل رواں سال ستمبر میں اپنے اس انوکھے فولڈ ایبل آئی فون کی رونمائی کر سکتا ہے، تاہم محدود پیداوار کی وجہ سے بیشتر صارفین کو یہ ڈیوائس 2027 تک دستیاب نہ ہونے کا خدشہ ہے۔ رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ممکنہ طور پر ‘آئی فون الٹرا’ کے نام سے متعارف کرائے جانے والے اس فون میں 5.5 انچ کی بیرونی اسکرین اور فولڈ کھولنے پر 7.8 انچ کی بڑی ڈسپلے ہوگی۔ معروف صنعتی تجزیہ کار منگ چی کوو کا کہنا ہے کہ فولڈ ایبل آئی فون کی صورتحال 2017 کے آئی فون ایکس جیسی ہو سکتی ہے، جس کا اعلان ستمبر میں کر دیا جائے گا لیکن پری آرڈر بکنگ اور فروخت کچھ عرصے بعد شروع ہوگی۔ ذرائع کے مطابق، اس فون کی متوقع قیمت 2300 سے 2500 امریکی ڈالر کے درمیان ہوگی، جس کے بعد یہ ایپل کی تاریخ کا مہنگا ترین آئی فون بن جائے گا۔
متعلقہ عنوانات
گوگل کیلئے بری خبر، عدالت نے اپیل مسترد کر دی
7 July 2026
امریکا: چار ریاستوں کا میٹا کیخلاف مقدمہ، 1400 ارب ڈالر کے تاریخی جرمانے کا امکان
7 July 2026
غیر ملکی ہیکرز کا سی ڈی اے پر بڑا سائبر حملہ؛ اسلام آبادیوں کا ٹیکس و بلنگ ڈیٹا ہیک، بحالی کے لیے ایک ماہ کی مہلت
6 July 2026
گوگل میپس میں جلد کھانا منگوانے کا فیچر متعارف کرانے کا امکان
6 July 2026
ٹیلی کام بل سے کسی کی ذاتی زمین اور جائیداد پر زبردستی قبضہ نہیں ہوگا: شزا فاطمہ
6 July 2026
یوٹیوب نے تصاویر پر مبنی انقلابی فیچر متعارف کروا دیا
5 July 2026
مشہور کمپنی کا اسٹریمنگ پلیٹ فارم سے 551 فلمیں ہٹانے کا اعلان
4 July 2026
یوٹیوب نے شارٹس فارمیٹ میں نئے فیچر متعارف کرا دیے
3 July 2026