LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
عمران خان کو شفا انٹرنیشنل منتقل کرنے کی تیاری، بہن ڈاکٹر عظمیٰ اور ذاتی معالج کی نگرانی میں طبی معائنہ مکمل حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا امریکا کا آبنائے ہرمز میں تیل کی ترسیل کیلئے خفیہ شپنگ کوریڈور قائم کرنے کا دعویٰ حوثیوں کے سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ اور آرامکو تنصیب پر ڈرون حملے اسحاق ڈار سے برازیلی وزیر خارجہ کا رابطہ، عالمی امن پر تبادلہ خیال فضل الرحمان کی محمود خان اچکزئی سے ملاقات، متحدہ اپوزیشن کے قیام کا اعلان شہباز شریف نے پنشنرز کیلئے ’پروف آف لائف‘ کے جدید نظام کا افتتاح کر دیا پیپلزپارٹی کے وفد کی سپیکر سردار ایاز صادق سے ملاقات, قانون سازی پر تبادلہ خیال وزیراعظم سے شامی وزیر خارجہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق نیشنل کمانڈ اتھارٹی ایکٹ میں ترمیم اور ڈیفنس فورسز ایکٹ 2026 منظور پنجاب میں15 دسمبر سے 15 جنوری کے درمیان بلدیاتی انتخابات کروانے پر اتفاق مریم نواز سے استحکام پاکستان پارٹی کے ارکان قومی اسمبلی کی ملاقات، سیاسی امور پر تبادلہ خیال لاہور: چیف جسٹس پاکستان اور وفاقی آئینی عدالت کے چیف جسٹس کے اعزاز میں استقبالیہ ڈیزل سستا ہونے کے بعد گڈز ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں 10 فیصد کمی پٹرولیم لیوی واپس نہ لی تو اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ کریں گے: حافظ نعیم الرحمن

نصیر آباد میں 12 سالہ گھریلو ملازمہ مبینہ تشدد سے جاں بحق، قتل کا مقدمہ درج

Web Desk

11 July 2026

لاہور کے علاقے نصیر آباد میں مبینہ تشدد کے بعد 12 سالہ گھریلو ملازمہ کنیز فاطمہ جاں بحق ہو گئی ہے۔ پولیس نے بچی کے والد جاوید کی مدعیت میں کوٹھی مالکان کے خلاف قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے باقاعدہ تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ پولیس ریکارڈ کے مطابق، افسوسناک واقعے کا شکار ہونے والی کنیز فاطمہ فیصل آباد کی رہائشی تھی اور گزشتہ ایک ماہ سے نصیر آباد میں صوفی اعجاز نامی شخص کے گھر پر گھریلو ملازمہ کے طور پر کام کر رہی تھی۔

درج کروائی گئی ایف آئی آر کے مطابق، مقتولہ کے والد جاوید نے بتایا کہ انہیں مالک کی بہو نے فون کر کے فوری لاہور پہنچنے کا کہا۔ جب وہ اپنی اہلیہ اور بھائی کے ہمراہ لاہور کے گلاب دیوی ہسپتال پہنچے تو ڈاکٹروں نے انکشاف کیا کہ بچی کو مردہ حالت میں ہسپتال لایا گیا تھا۔ والد نے مقدمے میں سنگین الزام عائد کیا ہے کہ کوٹھی مالکان نے ان کی 12 سالہ معصوم بیٹی پر بے پناہ تشدد کیا، جس کے باعث اس کی موت واقع ہوئی۔ پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کر دیا ہے اور حکام کا کہنا ہے کہ موت کی اصل اور حتمی وجہ پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد ہی سامنے آئے گی، تاہم ملزمان کی گرفتاری کے لیے تفتیش تیز کر دی گئی ہے۔