ضرورت پڑنے پر امریکی فوج کو ایران کے تمام علاقے مکمل تباہ کرنے کے احکامات دیے جا چکے: ٹرمپ
Web Desk
11 July 2026
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو سخت ترین الفاظ میں خبردار کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا کے ایک ہزار میزائلوں نے ایران کو ہدف بنا رکھا ہے۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر جاری اپنے ایک بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ نے لکھا کہ ایران کی اسلامی جمہوریہ کی جانب ایک ہزار میزائل ہدف بنا کر تیار رکھے گئے ہیں، جو انہیں قتل کرنے یا قتل کی کوشش کرنے کی صورت میں فوری داغ دیئے جائیں گے، اور اس کے بعد مزید ہزاروں میزائل بھی چلائے جائیں گے۔ امریکی صدر نے واضح کیا کہ اگر ایرانی حکومت نے انہیں نقصان پہنچانے کی کوشش کی تو امریکا فوری اور فیصلہ کن کارروائی کرے گا، اور امریکی فوج کو ایک سال تک ایران کے تمام علاقوں کو تباہ کرنے کے احکامات دیے جا چکے ہیں۔
ٹرمپ نے مزید کہا کہ امریکا ہر قسم کی فوجی کارروائی کے لیے مکمل طور پر تیار، بااختیار اور قادر ہے، اور ایران کی کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔ دوسری جانب، امریکی نیوز گروپ ’ایگزیوس‘ نے دعویٰ کیا ہے کہ اس شدید کشیدگی کے باوجود امریکا اور ایران کے درمیان آئندہ ہفتے مذاکرات متوقع ہیں۔ یہ پیش رفت ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے حال ہی میں بیان دیا تھا کہ ایران نے جنگ بندی معاہدے پر اپنے تمام وعدے پورے کیے ہیں جبکہ امریکا اس کی مسلسل خلاف ورزی کر رہا ہے۔
متعلقہ عنوانات
زمبابوے میں مسافروں سے بھری کشتی الٹ گئی، 44 افراد ہلاک
12 August 2026
ایران اب مشرق وسطیٰ کا بدمعاش نہیں رہا، پاسداران انقلاب تباہ ہوچکی: ٹرمپ
12 August 2026
قومی سطح پر یکساں ای فائلنگ نظام کے قیام کیلئے مشاورتی عمل شروع
12 August 2026
گڈز ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال سے صنعتی سرگرمیاں متاثر، ایف پی سی سی آئی کا ریڈ الرٹ
12 August 2026
سندھ حکومت کا چترال کے سیلاب متاثرین کیلئے امدادی سامان پشاور پہنچ گیا
12 August 2026
سوراب میں بم دھماکہ: سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 18 دہشتگرد ہلاک، 3 شہری شہید
12 August 2026
ایران نے امریکا کے ساتھ جنگ بندی میں توسیع پر مذاکرات کی تردید کردی
12 August 2026
امریکا اور ایران کا 60 روزہ جنگ بندی میں توسیع پر اتفاق
12 August 2026