LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
عمران خان کو شفا انٹرنیشنل منتقل کرنے کی تیاری، بہن ڈاکٹر عظمیٰ اور ذاتی معالج کی نگرانی میں طبی معائنہ مکمل حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا امریکا کا آبنائے ہرمز میں تیل کی ترسیل کیلئے خفیہ شپنگ کوریڈور قائم کرنے کا دعویٰ حوثیوں کے سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ اور آرامکو تنصیب پر ڈرون حملے اسحاق ڈار سے برازیلی وزیر خارجہ کا رابطہ، عالمی امن پر تبادلہ خیال فضل الرحمان کی محمود خان اچکزئی سے ملاقات، متحدہ اپوزیشن کے قیام کا اعلان شہباز شریف نے پنشنرز کیلئے ’پروف آف لائف‘ کے جدید نظام کا افتتاح کر دیا پیپلزپارٹی کے وفد کی سپیکر سردار ایاز صادق سے ملاقات, قانون سازی پر تبادلہ خیال وزیراعظم سے شامی وزیر خارجہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق نیشنل کمانڈ اتھارٹی ایکٹ میں ترمیم اور ڈیفنس فورسز ایکٹ 2026 منظور پنجاب میں15 دسمبر سے 15 جنوری کے درمیان بلدیاتی انتخابات کروانے پر اتفاق مریم نواز سے استحکام پاکستان پارٹی کے ارکان قومی اسمبلی کی ملاقات، سیاسی امور پر تبادلہ خیال لاہور: چیف جسٹس پاکستان اور وفاقی آئینی عدالت کے چیف جسٹس کے اعزاز میں استقبالیہ ڈیزل سستا ہونے کے بعد گڈز ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں 10 فیصد کمی پٹرولیم لیوی واپس نہ لی تو اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ کریں گے: حافظ نعیم الرحمن

پاکستان نے ایل این جی کا ایک اور سپاٹ کارگو حاصل کر لیا

Web Desk

11 July 2026

پاکستان نے جولائی کے وسط میں ملک کے اندر گیس کی بلاتعطل فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے اسپاٹ مارکیٹ سے ایک اور ایل این جی کارگو خرید لیا ہے۔ سرکاری کمپنی پاکستان ایل این جی لمیٹڈ (پی ایل ایل) نے پبلک پروکیورمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی (PPRA) کے قوانین کے تحت سب سے کم بولی دینے والی کمپنی ‘برٹش پیٹرولیم (بی پی) سنگاپور’ کو 1 لاکھ 40 ہزار مکعب میٹر ایل این جی کارگو کا ٹھیکہ دے دیا ہے۔ بی پی سنگاپور نے فی ایم ایم بی ٹی یو 18.2345 ڈالر کی سب سے کم بولی دے کر یہ ٹینڈر حاصل کیا، جبکہ پیٹرو چائنا نے 18.5991 ڈالر اور ٹوٹل انرجیز نے 18.7200 ڈالر کی بولیاں جمع کرائی تھیں۔ یہ کارگو 15 اور 16 جولائی کو پورٹ قاسم کے پی جی پی سی ایل ٹرمینل پر پہنچے گا، جس کے بعد رواں سال اسپاٹ مارکیٹ سے آنے والے کارگوز کی تعداد 5 ہو جائے گی۔ دوسری جانب، 11 جولائی کو ٹوٹل انرجیز کا کارگو بردار جہاز ‘ایس کے ریزولیوٹ’ بھی پورٹ قاسم پہنچ رہا ہے۔ رپورٹ کے مطابق قطر انرجی کے ساتھ طویل المدتی حکومتی معاہدے کے تحت بھی اب تک 5 کارگوز پاکستان پہنچ چکے ہیں جو خام تیل (برینٹ) کی قیمت کے 13.37 فیصد فارمولے کے تحت اسپاٹ مارکیٹ سے نمایاں طور پر سستے ہیں۔ بی پی سنگاپور کے اس کارگو کی آمد کے بعد رواں سال پاکستان کی مجموعی ایل این جی درآمدات 10 کارگوز تک پہنچ جائیں گی۔