شاہد آفریدی خیبر پختونخوا چیمپئنز کرکٹ لیگ کے برانڈ ایمبیسیڈر مقرر
Web Desk
11 July 2026
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق مایہ ناز کپتان شاہد آفریدی کو خیبر پختونخوا چیمپئنز کرکٹ لیگ (کے سی ایل) کا برانڈ ایمبیسیڈر مقرر کر دیا گیا ہے۔ کے سی ایل کی انتظامیہ کے مطابق لیگ کی باقاعدہ لانچنگ تقریب 18 جولائی کو شام 6 بجے پشاور کرکٹ سٹیڈیم میں منعقد کی جائے گی۔ اس موقع پر شاہد آفریدی نے خیبر پختونخوا اور بالخصوص پشاور کے عوام اور کرکٹ شائقین سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے اہلِ خانہ کے ہمراہ اس تاریخی تقریب میں شرکت کر کے نوجوان کرکٹرز کی حوصلہ افزائی کریں اور صوبے میں کرکٹ کے اس نئے سفر کا حصہ بنیں۔
اس لیگ کے کمشنر اور سابق قومی کپتان یونس خان بھی اس منصوبے کے اہم ستون کے طور پر تقریب میں شریک ہوں گے، جبکہ پاکستان کے متعدد معروف سابق اور موجودہ انٹرنیشنل کرکٹرز بھی تقریب کی رونق بڑھائیں گے۔ واضح رہے کہ تقریب کے دوران لیگ کی باقاعدہ تاریخوں کا اعلان، صوبہ بھر میں ہونے والے ٹیلنٹ ہنٹ ٹرائلز، لیگ کی اہم تفصیلات اور آئندہ کی سرگرمیوں سے متعلق بڑے اعلانات کیے جائیں گے۔ کے سی ایل انتظامیہ نے فیملیز کی سہولت کے لیے خصوصی انتظامات کیے ہیں اور شائقین کے لیے فری ٹکٹس بھی مختص کیے گئے ہیں۔
متعلقہ عنوانات
عمران خان کو شفا انٹرنیشنل منتقل کرنے کی تیاری، بہن ڈاکٹر عظمیٰ اور ذاتی معالج کی نگرانی میں طبی معائنہ مکمل
20 August 2026
حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا
20 August 2026
اسحاق ڈار سے برازیلی وزیر خارجہ کا رابطہ، عالمی امن پر تبادلہ خیال
20 August 2026
فضل الرحمان کی محمود خان اچکزئی سے ملاقات، متحدہ اپوزیشن کے قیام کا اعلان
20 August 2026
شہباز شریف نے پنشنرز کیلئے ’پروف آف لائف‘ کے جدید نظام کا افتتاح کر دیا
20 August 2026
پیپلزپارٹی کے وفد کی سپیکر سردار ایاز صادق سے ملاقات, قانون سازی پر تبادلہ خیال
20 August 2026
وزیراعظم سے شامی وزیر خارجہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
20 August 2026
نیشنل کمانڈ اتھارٹی ایکٹ میں ترمیم اور ڈیفنس فورسز ایکٹ 2026 منظور
20 August 2026