LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
عمران خان کو شفا انٹرنیشنل منتقل کرنے کی تیاری، بہن ڈاکٹر عظمیٰ اور ذاتی معالج کی نگرانی میں طبی معائنہ مکمل حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا امریکا کا آبنائے ہرمز میں تیل کی ترسیل کیلئے خفیہ شپنگ کوریڈور قائم کرنے کا دعویٰ حوثیوں کے سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ اور آرامکو تنصیب پر ڈرون حملے اسحاق ڈار سے برازیلی وزیر خارجہ کا رابطہ، عالمی امن پر تبادلہ خیال فضل الرحمان کی محمود خان اچکزئی سے ملاقات، متحدہ اپوزیشن کے قیام کا اعلان شہباز شریف نے پنشنرز کیلئے ’پروف آف لائف‘ کے جدید نظام کا افتتاح کر دیا پیپلزپارٹی کے وفد کی سپیکر سردار ایاز صادق سے ملاقات, قانون سازی پر تبادلہ خیال وزیراعظم سے شامی وزیر خارجہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق نیشنل کمانڈ اتھارٹی ایکٹ میں ترمیم اور ڈیفنس فورسز ایکٹ 2026 منظور پنجاب میں15 دسمبر سے 15 جنوری کے درمیان بلدیاتی انتخابات کروانے پر اتفاق مریم نواز سے استحکام پاکستان پارٹی کے ارکان قومی اسمبلی کی ملاقات، سیاسی امور پر تبادلہ خیال لاہور: چیف جسٹس پاکستان اور وفاقی آئینی عدالت کے چیف جسٹس کے اعزاز میں استقبالیہ ڈیزل سستا ہونے کے بعد گڈز ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں 10 فیصد کمی پٹرولیم لیوی واپس نہ لی تو اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ کریں گے: حافظ نعیم الرحمن

بے قابو 22 ویلر ٹریلر سڑک کنارے بیٹھے مزدوروں پر الٹ گیا، 2مزور جان بحق

Web Desk

11 July 2026

صوبہ پنجاب کے مختلف اضلاع میں پیش آنے والے دو الگ الگ ٹریفک حادثات میں 2 افراد جاں بحق اور ایک شدید زخمی ہو گیا۔ پہلا حادثہ ضلع بہاولنگر میں ہارون آباد روڈ پر شہباز والا کے قریب پیش آیا، جہاں بجری سے بھرا ایک تیز رفتار 22 ویلر ٹریلر بے قابو ہو کر سڑک کنارے بیٹھے 2 مزدوروں پر الٹ گیا۔ ریسکیو حکام کے مطابق حادثے کے نتیجے میں ایک مزدور موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا جبکہ دوسرا شدید زخمی ہوا، جسے ابتدائی طبی امداد کے بعد فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس نے بتایا کہ جاں بحق ہونے والے مزدور کی شناخت محمد شوکت کے نام سے ہوئی ہے۔

دوسری جانب، شیخوپورہ کی تحصیل صفدر آباد میں کچی کوٹھی کے قریب ایک اور جان لیوا حادثہ رونما ہوا، جہاں ایک تیز رفتار منی ٹرک سڑک پر کھڑے 22 وہیلر ٹرک سے جا ٹکرایا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق یہ ٹکر اس قدر شدید تھی کہ منی ٹرک کا اگلا حصہ تباہ ہو گیا اور اس میں سوار شخص کی لاش گاڑی کے ملبے میں پھنس گئی، جسے ریسکیو اہلکاروں نے گاڑی کے حصے کاٹ کر باہر نکالا۔ پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے 26 سالہ نوجوان کی شناخت محمد ماجد کے نام سے ہوئی ہے، جس کا تعلق ٹوبہ ٹیک سنگھ سے تھا۔ دونوں حادثات کے بعد متعلقہ پولیس نے کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔