پولیس نے طالبہ سے گن پوائنٹ پر زیادتی کرنے والے ملزم کے والد کو حراست میں لے لیا
Web Desk
11 July 2026
شیخوپورہ کی تحصیل مریدکے کے نواحی گاؤں ٹپیالہ دوست محمد میں نویں جماعت کی طالبہ سے گن پوائنٹ پر زیادتی کرنے اور اس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کرنے والے ملزم کے والد کو پولیس نے حراست میں لے لیا ہے۔ صدر پولیس کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ دو ماہ قبل اس وقت پیش آیا تھا جب ملزم سبحان عرف جیبو نے طالبہ کو گھر میں اکیلا پا کر زبردستی داخل ہوا اور اسے اپنی ہوس کا نشانہ بنایا۔ ملزم متاثرہ لڑکی کو قتل کی دھمکیاں دے کر خاموش کراتا رہا اور اس نے زیادتی کی ویڈیو بنا کر اپنے دوستوں میں شیئر کر دی جو بعد میں وائرل ہو گئی۔
پولیس نے لڑکی کے والد عارف کی درخواست پر مقدمہ درج کر کے مرکزی ملزم کی تلاش شروع کر دی ہے، جب کہ اس کے والد کو حراست میں لے کر تفتیش کا دائرہ وسیع کر دیا گیا ہے۔
متعلقہ عنوانات
مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی آبادکاروں کا فلسطینی خاندانوں کے گھروں کا محاصرہ
13 August 2026
بادامی باغ میں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ، 2 پولیس اہلکار شہید
13 August 2026
وزیراعظم شہباز شریف سے ناروے کے وزیر خارجہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
13 August 2026
پنجاب حکومت کا انتظامی اخراجات کم کرنے کیلئے 101 آسامیاں ختم کرنے کا فیصلہ
13 August 2026
اسحاق ڈار سے صدر ن لیگ آزاد کشمیر کی ملاقات، حکومت سازی سے متعلق امور پر گفتگو
13 August 2026
ناروے کے وزیر خارجہ کی جی ایچ کیو آمد، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات
13 August 2026
منشیات کیس: عدالت نے ملزمہ انمول عرف پنکی کو بری کر دیا
13 August 2026
کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے 8 اہلکاروں کو اغوا کرلیا: آزاد کشمیر پولیس
13 August 2026