اسرائیل لبنان جنگ بندی پر عمل درآمد کیلئے امریکی فوجی وفد بیروت پہنچ گیا
Web Desk
11 July 2026
امریکا نے اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان لڑائی کے خاتمے کے لیے طے پانے والے فریم ورک معاہدے پر عمل درآمد میں تعاون کے لیے اپنا ایک اہم فوجی وفد لبنان بھیج دیا ہے۔ ’فنانشل ٹائمز‘ کی رپورٹ کے مطابق لبنان کے دو سینئر حکام نے تصدیق کی ہے کہ امریکی فوج کی سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) نے اپنے اعلیٰ اہلکار بیروت روانہ کیے ہیں۔ یہ وفد اگلے ہفتے روم میں لبنان اور اسرائیل کے درمیان ہونے والے تکنیکی مذاکرات سے قبل پہنچا ہے، جہاں 26 جون کو امریکا کی سرپرستی میں طے پانے والے فریم ورک معاہدے پر عمل درآمد کا تفصیلی جائزہ لیا جائے گا، جس کے تحت اسرائیلی افواج مرحلہ وار لبنانی علاقے سے انخلا کریں گی۔
دوسری جانب، ترکی کی خبر رساں ایجنسی ’انادولو‘ کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کے ایک ترجمان نے تصدیق کی ہے کہ سینٹ کام اس وقت لبنان اور اسرائیل دونوں کے ساتھ قریبی رابطے میں ہے۔ ترجمان نے بتایا کہ اسرائیل اور لبنان کے درمیان طے پانے والا یہ تاریخی معاہدہ اب باقاعدہ عمل درآمد کے مرحلے میں داخل ہو چکا ہے، جبکہ پہلے پائلٹ زون، جہاں سے اسرائیلی افواج کے مرحلہ وار انخلا کی توقع ہے، کا آغاز آئندہ چند روز کے اندر ہونے کا قوی امکان ہے۔
متعلقہ عنوانات
مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی آبادکاروں کا فلسطینی خاندانوں کے گھروں کا محاصرہ
13 August 2026
بادامی باغ میں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ، 2 پولیس اہلکار شہید
13 August 2026
وزیراعظم شہباز شریف سے ناروے کے وزیر خارجہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
13 August 2026
پنجاب حکومت کا انتظامی اخراجات کم کرنے کیلئے 101 آسامیاں ختم کرنے کا فیصلہ
13 August 2026
اسحاق ڈار سے صدر ن لیگ آزاد کشمیر کی ملاقات، حکومت سازی سے متعلق امور پر گفتگو
13 August 2026
ناروے کے وزیر خارجہ کی جی ایچ کیو آمد، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات
13 August 2026
منشیات کیس: عدالت نے ملزمہ انمول عرف پنکی کو بری کر دیا
13 August 2026
کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے 8 اہلکاروں کو اغوا کرلیا: آزاد کشمیر پولیس
13 August 2026