بھارت اور افغانستان کا ڈی این اے ایک ہے‘، نئی دہلی میں افغان وزیرِ زراعت عطاء اللہ عمری کا متنازع بیان
Web Desk
11 July 2026
نئی دہلی کے دورے کے دوران افغان طالبان رجیم کے وزیرِ زراعت مولوی عطاء اللہ عمری نے ایک متنازع بیان میں افغانستان اور بھارت کا ڈی این اے ایک قرار دیا ہے، جس سے ماہرین کے مطابق اس موقف کو تقویت ملتی ہے کہ یہ دونوں ممالک ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں۔ بھارتی جریدے ’دی اکنامک ٹائمز‘ کے مطابق افغان وزیر نے نئی دہلی میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انہیں بھارت میں ہرگز یہ احساس نہیں ہوا کہ وہ کسی غیر ملک میں ہیں، بلکہ یوں لگا جیسے یہ ان کا اپنا ہی ملک ہو کیونکہ دونوں کا ڈی این اے ایک ہے۔
سیاسی و دفاعی ماہرین نے اس بیان پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ طالبان رجیم اور مودی سرکار کے ڈی این اے میں یقیناً مماثلت ہے، کیونکہ ایک طرف مودی کی پشت پناہی اور دوسری طرف طالبان رجیم کی سرپرستی میں پاکستان میں دہشت گردی کو فروغ دیا جا رہا ہے۔ ماہرین نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ مظلوم کشمیریوں اور فلسطینیوں پر ہونے والے مظالم پر ہمیشہ مجرمانہ خاموشی اختیار کرنے والی طالبان رجیم محض چند مالی مفادات کی خاطر بھارت سے ڈی این اے ملا کر اسلامی روایات سے منحرف ہو چکی ہے۔ مزید برآں، ماہرین کا کہنا ہے کہ بھارت میں مسلمانوں پر مودی سرکار کے مظالم اور افغانستان میں طالبان کے غیر قانونی اقتدار کے دوران مسلمانوں کو نشانہ بنانا دونوں کے یکساں مائنڈ سیٹ کو ظاہر کرتا ہے۔ مودی کی جانب سے اسرائیل کو فادر لینڈ قرار دیے جانے کے بعد، افغان وزیر کا یہ بیان افغانستان، بھارت اور اسرائیل کی نظریاتی قربت اور ایک ہی ایجنڈے پر کاربند ہونے کا واضح عکاس ہے۔
متعلقہ عنوانات
زمبابوے میں مسافروں سے بھری کشتی الٹ گئی، 44 افراد ہلاک
12 August 2026
ایران اب مشرق وسطیٰ کا بدمعاش نہیں رہا، پاسداران انقلاب تباہ ہوچکی: ٹرمپ
12 August 2026
قومی سطح پر یکساں ای فائلنگ نظام کے قیام کیلئے مشاورتی عمل شروع
12 August 2026
ایرانی صدر کا جاپانی وزیراعظم سے رابطہ، خطے کی صورتحال پر گفتگو
12 August 2026
گڈز ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال سے صنعتی سرگرمیاں متاثر، ایف پی سی سی آئی کا ریڈ الرٹ
12 August 2026
سندھ حکومت کا چترال کے سیلاب متاثرین کیلئے امدادی سامان پشاور پہنچ گیا
12 August 2026
سوراب میں بم دھماکہ: سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 18 دہشتگرد ہلاک، 3 شہری شہید
12 August 2026
ایران نے امریکا کے ساتھ جنگ بندی میں توسیع پر مذاکرات کی تردید کردی
12 August 2026