امریکی محکمہ خارجہ کی افغان طالبان رجیم پر تنقید، یرغمالیوں کی رہائی کا مطالبہ
Web Desk
11 July 2026
امریکا نے افغان رجیم کی جانب سے غیر ملکی شہریوں کو یرغمال بنا کر سیاسی مفادات حاصل کرنے کا معاملہ ایک بار پھر اٹھا دیا ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان الزبتھ سٹکنی نے افغان طالبان رجیم پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ طالبان اب بھی غیر ملکی شہریوں کو اغوا کرنے اور انہیں سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کرنے کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ افغان طالبان اس “ہوسٹیج ٹیکنگ پالیسی” کے تحت قید تمام بے قصور امریکی شہریوں کو فوری طور پر رہا کریں۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ افغانستان میں دہشت گردی کے خلاف جنگ امریکا کے اہم ترین قومی مفادات میں شامل ہے۔
الزبتھ سٹکنی نے افغانستان میں خواتین اور لڑکیوں کے انسانی حقوق کی بدترین صورتحال پر بھی طالبان رجیم کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ وہاں خواتین کے حقوق کی صورتحال انتہائی خوفناک ہے، جسے فوری طور پر بند ہونا چاہیے۔ دوسری جانب عالمی ماہرین کا کہنا ہے کہ غیر ملکی شہریوں کو یرغمال بنا کر سیاسی دباؤ کے لیے استعمال کرنا عالمی قوانین اور سفارتی اصولوں کی کھلی خلاف ورزی ہے، اور طالبان کی انہی پالیسیوں اور انسانی حقوق کی پامالیوں نے انہیں سفارتی طور پر تنہا کر دیا ہے۔
متعلقہ عنوانات
زمبابوے میں مسافروں سے بھری کشتی الٹ گئی، 44 افراد ہلاک
12 August 2026
ایران اب مشرق وسطیٰ کا بدمعاش نہیں رہا، پاسداران انقلاب تباہ ہوچکی: ٹرمپ
12 August 2026
قومی سطح پر یکساں ای فائلنگ نظام کے قیام کیلئے مشاورتی عمل شروع
12 August 2026
ایرانی صدر کا جاپانی وزیراعظم سے رابطہ، خطے کی صورتحال پر گفتگو
12 August 2026
گڈز ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال سے صنعتی سرگرمیاں متاثر، ایف پی سی سی آئی کا ریڈ الرٹ
12 August 2026
سندھ حکومت کا چترال کے سیلاب متاثرین کیلئے امدادی سامان پشاور پہنچ گیا
12 August 2026
سوراب میں بم دھماکہ: سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 18 دہشتگرد ہلاک، 3 شہری شہید
12 August 2026
ایران نے امریکا کے ساتھ جنگ بندی میں توسیع پر مذاکرات کی تردید کردی
12 August 2026