ایران نے جنگ بندی کی مکمل پاسداری کی، امریکا خلاف ورزی کر رہا ہے: عراقچی
Web Desk
11 July 2026
ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ تہران نے امریکا کے ساتھ ہونے والی جنگ بندی کے حوالے سے اپنے تمام وعدوں کی پاسداری کی ہے، جبکہ اس کے برعکس امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا دعویٰ ہے کہ جنگ بندی ختم ہو چکی ہے اور وہ مزید مذاکرات کے لیے تیار ہیں۔ سوشل میڈیا پر جاری اپنے ایک بیان میں عباس عراقچی نے امریکی وزیرِ خزانہ پر مفاہمتی یادداشت کی شق 9 کی خلاف ورزی کا الزام عائد کیا، جس کے تحت امریکا کو خطے میں مزید فوجی دستے تعینات نہ کرنے کا پابند کیا گیا تھا۔
دوسری جانب، ایرانی وزیرِ خارجہ آج عمان کا ایک انتہائی اہم دورہ کر رہے ہیں جہاں وہ خطے کی تازہ صورتحال اور بالخصوص آبنائے ہرمز کی موجودہ صورتِ حال پر اعلیٰ سطح کی بات چیت کریں گے۔ ایرانی سرکاری خبر رساں ادارے ’ارنا‘ کے مطابق، اس دورے میں دونوں ممالک کے حکام علاقائی سلامتی اور بحری گزرگاہوں کے تحفظ پر تفصیلی مشاورت کریں گے۔ عالمی تجارت اور تیل کی ترسیل کے لیے ریڑھ کی ہڈی سمجھے جانے والے راستے ’آبنائے ہرمز‘ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے تناظر میں ایران اور عمان کی یہ ملاقات انتہائی اہمیت اختیار کر گئی ہے۔
متعلقہ عنوانات
وزیراعظم کا دورہ، پاکستان اور روس میں 16 معاہدوں پر دستخط ہوں گے
23 November 2026
پاکستان اور ترکیہ کے درمیان عدالتی تعاون کے فروغ کیلئے مفاہمتی یادداشت پر دستخط
23 November 2026
9 ماہ میں پٹرولیم لیوی کی مد میں 1100 ارب روپے سے زائد وصول
23 November 2026
نائیجیریا: لوگوں کو جنازے میں لے جانے والی کشتی الٹ گئی، 24 افراد ہلاک
23 November 2026
بھارت میں جنگی مشق کے دوران 2 فوجی ٹینک تلے کچلے گئے
23 November 2026
کراچی: میمن گوٹھ سے 3 سو سے زائد وارداتوں میں ملوث 4 ملزمان گرفتار
23 November 2026
موسم سرما میں تفریحی مقامات کی بکنگ کے نام پر آن لائن فراڈ، ابوظہبی پولیس نے خبردار کر دیا
23 November 2026
پٹرول 3 روپے فی لٹر سستا، ڈیزل کی قیمت برقرار
23 November 2026