“پرفارمنس چھپتی نہیں، پی ایس ایل 11 میں پرفارم کر کے پاکستان ٹیم میں کم بیک کروں گا”، ورلڈ کپ جیتنے کی خواہش کا اظہار
Web Desk
24 March 2026
لاہور: پشاور زلمی کے تجربہ کار آل راؤنڈر افتخار احمد نے پی ایس ایل 11 کے لیے اپنی تیاریوں اور قومی ٹیم میں واپسی کے حوالے سے میڈیا سے اہم گفتگو کی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ زلمی کے کیمپ میں تیاریاں بھرپور انداز میں جاری ہیں اور مقامی و غیر ملکی کھلاڑی بہترین فارم میں نظر آ رہے ہیں۔ افتخار احمد نے واضح کیا کہ ان کا بنیادی فوکس ہمیشہ پاکستان کی نمائندگی کرنا رہا ہے اور وہ پی ایس ایل کے ذریعے ایک بار پھر قومی ٹیم کا حصہ بننے کے لیے پرامید ہیں۔
افتخار احمد، جو پی ایس ایل کی 5 مختلف ٹیموں کی نمائندگی کر چکے ہیں، کا کہنا تھا کہ ٹی 20 کرکٹ میں اصل مہارت صورتحال (Situation) کو سمجھ کر کھیلنے میں ہے۔ انہوں نے اعتراف کیا کہ شائقین کے بغیر میچز کا وہ مزہ نہیں ہوتا، لیکن وہ موجودہ حالات میں بھی کرکٹ کو انجوائے کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ “جو کرکٹ آج کل دنیا کھیل رہی ہے، میری کوشش ہوگی کہ اسی جدید انداز کو اپناؤں۔”
اپنی کارکردگی پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جب سے وہ قومی ٹیم سے باہر ہوئے ہیں، وہ مسلسل کوچز کے ساتھ اپنی خامیوں پر کام کر رہے ہیں۔ اگرچہ ہیڈ کوچ مائیک ہیسن سے ابھی تک رابطہ نہیں ہوا، لیکن افتخار احمد کا ماننا ہے کہ پرفارمنس کبھی چھپتی نہیں ہے اور اگر وہ گراؤنڈ میں پرفارم کریں گے تو پاکستان ٹیم کے دروازے خود بخود کھل جائیں گے۔ ان کا سب سے بڑا خواب پاکستان کے لیے ورلڈ کپ جیتنا ہے۔
متعلقہ عنوانات
ایتھوپیا کے یومیف کیجیلچا نے ہاف میراتھن کا عالمی ریکارڈ دوبارہ اپنے نام کرلیا
24 August 2026
ریمیئر لیگ سے قبل ارلنگ ہالینڈ کا نیا ہیئر سٹائل سوشل میڈیا پر وائرل
24 August 2026
ڈربی نائٹ کلب واقعہ، برائیڈن کارس کے پولیس کی حراست میں رہنے کا انکشاف
24 August 2026
ساؤتھ ایشین گیمز کے شیڈول اور میزبانی کی باضابطہ منظوری
24 August 2026
پاکستان نے جاپان جونیئر اوپن سکواش چیمپئن شپ میں 2 گولڈ میڈلز جیت لیے
24 August 2026
پاکستان کرکٹ ٹیم کی کنگ چارلس سے ملاقات متوقع
24 August 2026
این سی اے باؤلرز ڈویلپمنٹ کیمپ کل سے شروع ہوگا
24 August 2026
پاکستان میں ساؤتھ ایشین گیمز کے شیڈول کی منظوری دے دی گئی
24 August 2026