LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
سال 2026 کی تیسری اور آخری قومی انسدادِ پولیو مہم 12 سے 18 دسمبر تک ملک بھر میں چلائی جائے گی جنوبی پنجاب میں خشک سالی کا خدشہ؛ پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری نیویارک: ٹرمپ کے قتل کی مبینہ سازش کے مقدمے میں پاکستانی شہری آصف مرچنٹ کو 27 سال سے زائد قید کی سزا برطانیہ سے پنشن لینے والی آخری پاکستانی خاتون 107 برس کی عمر میں انتقال کر گئی بابا گرو نانک کا جنم دن: صدر و وزیراعظم کا امن، مساوات اور بین المذاہب ہم آہنگی پر زور ایس آئی ایف سی کی معاونت؛ پاک جنوبی افریقا معاشی و تجارتی تعاون کے نئے امکانات پاکستان اور اٹلی میں شعبہ ماربل و معدنی میں تکنیکی تعاون کے فروغ میں پیشرفت پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے دوران مثبت رجحان محسن نقوی کیا قائداعظم ہیں؟ کارکردگی پر بات کرنا میرا حق ہے: رانا ثنا اللہ پشاور: سی ٹی ڈی کا انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن، فائرنگ کے تبادلے میں 5 دہشتگرد ہلاک بابا گورونانک کے 557 ویں جنم دن کی 3 روزہ تقریبات کا آج آخری روز خاتون الٹی کرنے کی کوشش کے دوران غلطی سے کھانے کا کانٹا نگل گئی نامناسب لباس میں آن لائن شو کرنے والی گلوکارہ کو 74 کوڑے مارے گئے پاکستان کا خلائی سفر میں نیا باب، محمد ذیشان کل چینی مشن کے ساتھ خلا میں جائیں گے اماراتی اور شامی صدر کا رابطہ، مشرق وسطیٰ کی تازہ صورتحال پر گفتگو

پرشین گلف سٹریٹ اتھارٹی کا ایرانی ضوابط توڑنے والے بحری جہازوں کو انتباہ

Web Desk

24 August 2026

آبنائے ہرمز کی نگرانی کرنے والی ایرانی پرشین گلف اسٹریٹ اتھارٹی نے انتباہ جاری کیا ہے کہ اس اہم آبی گزرگاہ میں ایرانی ضوابط اور قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے بحری جہازوں کے مستقبل میں گزرنے پر سخت پابندیاں عائد کی جا سکتی ہیں۔ اپنے دفتری سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر جاری بیان میں اتھارٹی نے کہا کہ قوانین کی خلاف ورزی کی صورت میں متعلقہ جہازوں پر بھاری جرمانے، حراست یا ضبطگی جیسے سخت اقدامات عمل میں لائے جائیں گے۔ اتھارٹی نے خلیج فارس سے مال بردار جہاز لانے یا لے جانے والے تمام جہاز مالکان اور کمپنیاں کو ہدایت کی ہے کہ وہ کسی بھی جہاز کو کرائے پر لینے سے قبل ’نان کمپلائنٹ ویسلز‘ کی فہرست کا لازمی جائزہ لیں۔ فوری طور پر نافذ العمل ان نئے قواعد و ضوابط کے تحت، اس بلیک لسٹ میں شامل جہازوں کو سامان کی منتقلی یا دیگر تعاون فراہم کرنے والے بحری جہازوں کو بھی اس فہرست کا حصہ بنا دیا جائے گا، جبکہ فہرست سے نام نکلوانے کے لیے متعلقہ جہاز کو باقاعدہ درخواست جمع کرانا ہو گی۔