LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
سرحد پار سے آنے والی آلودہ ہوا سموگ کا سبب، یکطرفہ نہیں علاقائی اپروچ کی ضرورت ہے: مریم اورنگزیب ملک میں سونے کی قیمتوں کو پر لگ گئے: فی تولہ سونا 4 لاکھ 35 ہزار روپے کی سطح سے تجاوز کر گیا حکومت نے اچانک مذاکراتی میز پر دہشت گردی کا ایجنڈا رکھا، ایمرجنسی اور گورنر راج کی باتیں کی گئیں: راجہ ناصر عباس خیبرپختونخوا کو حکومت کی نااہلی کا خمیازہ بھگتنا پڑ رہا ہے: بلال اظہر کیانی آئی ایم ایف کا وسیع پیمانے پر فیول سبسڈی سکیم فوری ختم کرنے کا مطالبہ خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی کی 13 سالہ حکمرانی، کارکردگی پر بڑا سوالیہ نشان ہے: امیر مقام کراچی بندر گاہ سے یورپ کیلئے براہ راست شپنگ سروس بحال وزیرِ اعظم کی ڈیجیٹل نیشن پاکستان پروگرام پر عملدرآمد تیز کرنے کی ہدایت کے پی کا بُرا حال، پی ٹی آئی عمران خان کے بیانیہ میں مصروف ہے: علی شاہ باچا لانگ مارچ کیلئے سرکاری ہیلی کاپٹر کا استعمال، سہیل آفریدی سے جواب طلب منشیات و اسلحہ برآمدگی کیس، عدالت کا انمول عرف پنکی کو پیش کرنے کا حکم پاک فوج کا اہم اقدام، استور سے سکردو تک 66 کلومیٹر روڈ ٹریک مکمل چھوٹی و درمیانی صنعتوں کیلئے طویل المدتی قرض کی شرح سالانہ 2 فیصد کرنے کا مطالبہ انسانی حقوق کمیشن کی رپورٹ: پاکستان کی جیلوں میں گنجائش سے 160 فیصد زائد قیدی، 75 فیصد زیرِ سماعت وزیرِخارجہ سے بحرینی ہم منصب کی ملاقات، تجارت و سرمایہ کاری بڑھانے پر اتفاق

محمود اچکزئی دہشت گردوں کا نام نہ لے کر غلط بیانی کر رہے ہیں: وزیر داخلہ بلوچستان

Web Desk

24 August 2026

وزیرِ داخلہ بلوچستان میر ضیاء اللہ لانگو نے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی کے بیان پر شدید ردِعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنی جان کے خوف کی وجہ سے دہشت گردوں کا نام نہ لے کر کھلی غلط بیانی کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سرانان حملے کی ذمہ داری کالعدم تنظیم قبول کر چکی ہے، مگر اپوزیشن لیڈر ڈر اور خوف کی وجہ سے دہشت گرد گروہوں کو نامزد کرنے سے گریزاں ہیں، جو کہ دوغلے پن کے مترادف ہے۔ صوبائی وزیرِ داخلہ کا مزید کہنا تھا کہ بعض سیاست دان شارٹ کٹ اپناتے ہوئے سارا ملبہ حکومت پر ڈال دیتے ہیں اور عوام سے اصل حقائق چھپاتے ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ پشتونوں کو سچائی بتانے کے بجائے غلط راستے پر ڈالنا پشتون دوستی نہیں بلکہ ان سے کھلی دشمنی ہے۔