پاکستان میں ساؤتھ ایشین گیمز کے شیڈول کی منظوری دے دی گئی
Web Desk
24 August 2026
ساؤتھ ایشیا اولمپک کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی نے پاکستان میں ساؤتھ ایشین گیمز (سیف گیمز) کے شیڈول کی باقاعدہ منظوری دے دی ہے، جس کے تحت یہ میگا ایونٹ آئندہ برس 3 سے 11 اپریل تک منعقد ہوگا۔ یہ مقابلے اسلام آباد، لاہور اور پشاور میں کھیلے جائیں گے جن میں 28 مردوں اور 25 خواتین کے کھیلوں کے مقابلوں کا انعقاد کیا جائے گا۔ اس ایونٹ میں رکن ممالک کے 4 ہزار 200 سے زائد ایتھلیٹس اور آفیشلز شرکت کریں گے اور کھلاڑی 346 گولڈ میڈلز کے لیے میدان میں اتریں گے۔ صدر پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن عارف سعید نے بتایا کہ پاکستان ان گیمز کی شاندار میزبانی کے لیے مکمل تیار ہے اور حکومت کی جانب سے اس ایونٹ کو یادگار بنانے کے لیے بھرپور تعاون فراہم کیا جا رہا ہے۔
متعلقہ عنوانات
فرنچائزز کا مقامی کرکٹرز پر اعتماد، آئی ایل ٹی ٹوئنٹی میں محمد وسیم بدستور مہنگے ترین کھلاڑی
14 October 2026
پریزیڈنٹ ٹرافی: پشاور اور ایبٹ آباد میں شیڈول میچز لاہور، شیخوپورہ منتقل
12 October 2026
پاکستان نے سری لنکا کو ہرا کر ٹی 20 سیریز میں فیصلہ کن برتری حاصل کرلی
12 October 2026
کرسٹیانو رونالڈو کیریئر کے 1000 گولز کے قریب، تعداد 980 ہو گئی
11 October 2026
کرسٹیانو رونالڈو کے مسائل میں اضافہ، ایک اور بڑا الزام عائد!
11 October 2026
پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دوسرا ٹی ٹوئنٹی آج کھیلا جائے گا
10 October 2026
پاکستان اور بھارت کی جوڑی نے ورلڈ ٹینس جونیئر ڈبلز کا ٹائٹل جیت لیا
10 October 2026
پاک سری لنکا پہلا ٹی ٹوئنٹی: صاحبزادہ فرحان کی شاندار اننگز، پاکستان نے سری لنکا کو چار وکٹوں سے شکست دے دی
9 October 2026