گنی میں لینڈ فل سائٹ پر مٹی کا تودہ گرنے سے 30 افراد ہلاک
Web Desk
24 August 2026
گنی کے دارالحکومت کوناکری میں لینڈ فل سائٹ پر کچرے اور مٹی کا بڑا تودہ گرنے سے کم از کم 30 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ حکومتی حکام کے مطابق رات بھر ہونے والی موسلا دھار بارش کے باعث کچرے کا بوجھل ڈھیر اچانک منہدم ہو گیا، جس نے قریبی خیموں اور کچی جھونپڑیوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ حادثے کے نتیجے میں 6 افراد شدید جبکہ 16 دیگر معمولی زخمی ہوئے ہیں اور متاثرہ جگہ پر ہنگامی امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ سلائیڈنگ اتنی شدید تھی کہ اس کی زد میں آ کر ایک رہائشی عمارت بھی ملبے تلے دب گئی جبکہ قریبی آبادی کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔
متعلقہ عنوانات
روس کا برطانیہ پر یوکرین جنگ میں براہِ راست شریک ہونے کا الزام
25 August 2026
امریکا جانتا اس کی دھمکیوں پر کوئی یقین نہیں کرتا: باقر قالیباف
25 August 2026
ایران پر نئی امریکی پابندیاں، اقتصادی لائف لائنز منقطع کرنے کا اعلان
25 August 2026
ہم ایران سمیت ہر میدان میں کامیاب ہو رہے ہیں: ٹرمپ
25 August 2026
اسحاق ڈار کا کویتی وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ، باہمی اُمور پر تبادلہ خیال
25 August 2026
ٹرمپ کا کینیڈین گاڑیوں، آٹو پارٹس اور سٹیل پر 50 فیصد ٹیرف کا اعلان
25 August 2026
مولانا فضل الرحمان کو اپوزیشن اتحاد کا حصہ بنانا چاہتے ہیں: بیرسٹر گوہر
25 August 2026
اسحاق ڈار کی سیکرٹری جنرل آئی ایم او سے ملاقات، پاکستانی ملاحوں کی رہائی پر تبادلہ خیال
25 August 2026