آئی ایس پی آر سمر انٹرن شپ پروگرام؛ پروفیسر ڈاکٹر ہما بقائی کی طلبہ کیساتھ نشست
Web Desk
24 August 2026
آئی ایس پی آر سمر انٹرن شپ پروگرام کے تحت منعقدہ ایک خصوصی نشست میں ریکٹر ملینیم انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی اینڈ انٹرپرینیورشپ، پروفیسر ڈاکٹر ہما بقائی نے ملک بھر کے 21 مختلف اسٹیشنز سے شریک 6 ہزار 150 سے زائد طلبہ و طالبات سے خطاب کیا۔ اپنے خطاب کے دوران انہوں نے قومی سلامتی، علاقائی صورتحال، معاشی استحکام، اور خطے میں بھارت و افغانستان کے کردار پر تفصیلی گفتگو کی۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اپنی قومی سلامتی کے ساتھ ساتھ علاقائی امن و استحکام کے لیے بھی مسلسل کوشاں ہے، جبکہ بھارت، افغانستان کے ذریعے پاکستان میں مشکلات اور دہشت گردی پھیلانے کی کوششیں کر رہا ہے۔ ڈاکٹر ہما بقائی نے مئی 2025 کے ‘معرکۂ حق’ کی کامیابی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اس دوران پاکستان نے نہ صرف سرحدی و فضائی محاذ پر فتح حاصل کی بلکہ بھارت کے “نیٹ سیکیورٹی پرووائیڈر” ہونے کے بیانیے کو بھی زمین بوس کر دیا۔ انہوں نے زور دیا کہ بدلتے عالمی حالات میں قومی مفادات اور معاشی و عسکری استحکام کا تحفظ بے حد ضروری ہے۔
متعلقہ عنوانات
ایم ٹی آنر 25 کے مزید 3 پاکستانی کریو ارکان بھی وطن واپس روانہ
7 October 2026
سموگ اور فوگ کا خدشہ: بلدیاتی الیکشن اپریل 2027 میں کرانے کی تجویز
7 October 2026
ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات اور پیغامات کا تبادلہ جاری ہے: قطر
7 October 2026
پاکستان کی سفارتی کامیابی، اقوام متحدہ میں پانی سے متعلق قرارداد منظور
7 October 2026
بیرئیر ہٹانے کے کیس میں ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ پر فرد جرم عائد
7 October 2026
چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کے اقدامات سے 2 سال سے لاپتہ لڑکی بازیاب
7 October 2026
خلیجی ممالک میں کشیدگی کے باعث فضائی آپریشن ایک بار پھر متاثر
7 October 2026
مریم نواز سے عمانی وزیر کی ملاقات، ”اپنی چھت، اپنا گھر“ منصوبے میں دلچسپی
7 October 2026