گوگل سرچ لائیو اب مختلف زبانوں میں بھی دستیاب ہوگا، اہم اعلان
Web Desk
27 March 2026
گوگل نے اعلان کیا ہے کہ وہ اپنے’سرچ لائیو‘(Search Live) کو عالمی سطح پر اُن تمام زبانوں اور مقامات تک وسعت دے رہا ہے جہاں ’اے آئی موڈ‘(AI Mode) دستیاب ہے۔ اس طرح، اب، 200 سے زائد ممالک اور مقامات کے لوگ آواز اور کیمرے دونوں کا استعمال کرتے ہوئے ’اے آئی موڈ‘میں سرچ کے ساتھ انٹرایکٹو گفتگو کر سکیں گے۔
یہ توسیع گوگل کے نئے آڈیو اور وائس ماڈل، Gemini 3.1 Flash Live کی بدولت ممکن ہوئی ہے، جو پہلے سے بھی زیادہ فطری گفتگو فراہم کرتا ہے۔ یہ نیا ماڈل بنیادی طور پر کثیر اللسانی (multilingual) ہے، جس کا مطلب ہے کہ اب دنیا بھر کے لوگ اپنی پسندیدہ زبان میں’سرچ‘ کرنے کے ساتھ بات چیت کر سکتے ہیں۔
’سرچ لائیو (Search Live)‘ کو اُن لمحات کے لیے تیار کیا گیا ہے جب لوگوں کو فوری مدد کی ضرورت ہو اور محض سوال ٹائپ کرنا کافی نہ ہو۔ سرچ کے ساتھ ’لائیو‘ ہونے کے لیے، بس اینڈرائیڈ (Android) یا آئی او ایس(iOS) پر گوگل ایپ کھولیں اور سرچ بار کے نیچے موجود Live کے آئیکن پر tap کریں۔ اس طرح آپ کوئی بھی سوال بلند آواز میں پوچھ کر مددگار جواب حاصل کر سکتے ہیں ، اور پھر مزید سوالات کے ذریعے گفتگو جاری رکھ سکتے ہیں یا ویب لنکس کی مدد سے تفصیلات میں جا سکتے ہیں۔
لوگ بصری سیاق و سباق (visual context) شامل کرنے کے لیے کیمرا بھی آن کر سکتے ہیں—مثال کے طور پر، اگر وہ اپنے سامنے موجود کسی چیز کے بارے میں پوچھنا چاہتے ہیں، جیسا کہ شیلف لگانے کا طریقہ۔ اس طرح، ’سرچ‘ وہ سب کچھ دیکھ سکتا ہے جو کیمرا دیکھ رہا ہے اور ویب پر موجود معلومات کے لنکس کے ساتھ ساتھ مفید مشورے بھی دے سکتا ہے۔
’سرچ لائیو (Search Live)‘ گوگل لینز کے ساتھ بھی کام کرتا ہے — بس اسکرین کے نیچے موجود Live آپشن پر tap کریں تاکہ آپ براہِ راست اور دو طرفہ (back-and-forth) گفتگو کر سکیں۔
متعلقہ عنوانات
انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کی شناخت مصنوعی ذہانت سے کی جائے گی: میٹا کا اعلان
9 November 2026
ایلومینیم سے طویل عمر والی بیٹری تیار کرنے کی راہ ہموار
9 November 2026
سائنس دانوں نے 2 حلقوں پر مشتمل سیاروی ملبے والا سفید بونا ستارہ دریافت کر لیا
9 November 2026
سپارکو نے پاکستان سپیس بیسڈ آگمینٹیشن سسٹم متعارف کرا دیا
8 November 2026
میٹا نے متنازع تبدیلی کے حوالے سے فیصلہ واپس لے لیا
8 November 2026
پاکستان میں سیٹلائٹ انٹرنیٹ سروسز فراہم کرنے کے لیے 6 کمپنیاں رجسٹرڈ
7 November 2026
میٹا نے پی ٹی اے کی درخواست پر ایک لاکھ 76 ہزار اکاؤنٹس بند کردیے
6 November 2026
خوش مزاج بچی کو خودکشی کے دہانے پہنچا دیا: والدین کا گوگل پر مقدمہ
6 November 2026