LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
نائجیریا میں فوجی طیارہ دریا کے قریب گر کر تباہ، تمام 32 افراد جاں بحق پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات رواں ہفتے مکمل ہوجائیں گے امریکی رہنما رچرڈ گرنیل کا عمران خان کی رہائی کا مطالبہ: “انہیں فوری رہا کیا جائے ریاض ایئرپورٹ اور آرامکو ریفائنری پر حملوں کا حوثی دعویٰ، سعودی اتحاد کی بحیرہ احمر پر جوابی کارروائی امریکا میں پاکستانی نژاد تحرک کی حمایت: پاکستان میں انسانی حقوق اور جمہوریت کی بحالی کا مطالبہ سعودی عرب میں میزائل اور ڈرون روکنے کی ویڈیوز بنانے پر پابندی عائد امریکا کی غیر ملکی مالیاتی اداروں کو ایران سے لین دین پر پابندیوں کی دھمکی امریکا کی اتحادی ممالک کو 2.27 ارب ڈالر کے فوجی سازو سامان کے فروخت کی منظوری نیویارک میں خسرے کی وبا کے باعث ایمرجنسی نافذ پی ٹی آئی انتشار کی سیاست کر رہی، ریاست یرغمال بنانے نہیں دیں گے: اختیار ولی سہیل آفریدی کی قیادت میں پی ٹی آئی کا لانگ مارچ کوہاٹ پہنچ گیا، آج پشاور روانگی لانگ مارچ، دھرنے: پشاور میں تاجر برادری کا خیبر پختونخوا حکومت کیخلاف احتجاج روس کے کیف میں فضائی حملے، 6 افراد ہلاک، 59 زخمی برطانوی ایئربیس سے بی ون بمبار طیارے احتیاطی طور پر واپس بلائے: جے ڈی وینس روس میں طاعون کے ممکنہ کیس کا بغور جائزہ لے رہے ہیں: امریکی صدر

میٹا نے صارفین کو فیس بک سے کمانے کا نیا ذریعہ فراہم کر دیا

Web Desk

19 March 2026

کیلیفورنیا: سوشل میڈیا کی دنیا کے سب سے بڑے پلیٹ فارم ‘میٹا’ نے ٹک ٹاک اور یوٹیوب کے مقبول کریٹیٹرز کو فیس بک کی جانب راغب کرنے کے لیے ایک انقلابی پروگرام ‘کریٹیٹر فاسٹ ٹریک’ کا آغاز کر دیا ہے۔ اس پروگرام کے تحت ان صارفین کو مالی ترغیبات دی جائیں گی جو فیس بک پر اپنا مواد شیئر کریں گے۔

پروگرام کی تفصیلات کے مطابق، اگر کسی کریٹیٹر کے انسٹاگرام، ٹک ٹاک یا یوٹیوب پر ایک لاکھ فالوورز ہیں، تو اسے ماہانہ ایک ہزار ڈالرز، جبکہ 10 لاکھ سے زائد فالوورز ہونے کی صورت میں 3 ہزار ڈالرز ماہانہ ادا کیے جائیں گے۔ یہ ادائیگیاں ابتدائی تین ماہ تک یقینی طور پر کی جائیں گی، جس کے بعد کریٹیٹرز کو فیس بک کے مستقل مونیٹائزیشن پروگرام تک رسائی دے دی جائے گی۔

اس پروگرام کا حصہ بننے کے لیے کریٹیٹرز کو 30 دن کے اندر کم از کم 15 ریلز (Reels) پوسٹ کرنی ہوں گی، جو کم از کم 10 مختلف دنوں میں شیئر کی گئی ہوں۔ میٹا کے مطابق، 2025 میں کمپنی نے صارفین کو 3 ارب ڈالرز ادا کیے تھے، جن میں سے 60 فیصد ادائیگیاں ریلز بنانے والوں کو کی گئیں۔ یہ نیا اقدام ٹک ٹاک اور یوٹیوب کے مقابلے میں فیس بک کو کریٹیٹرز کے لیے ایک منافع بخش پلیٹ فارم بنانے کی کوشش ہے۔