کلاؤڈ فلیئر کی عالمی بندش، درجنوں بڑی ویب سائٹس مفلوج
Web Desk
21 February 2026
لندن/نیویارک: انٹرنیٹ سیکیورٹی اور کارکردگی کے عالمی ادارے “کلاؤڈ فلیئر” کو بڑے پیمانے پر تکنیکی تعطل کا سامنا کرنا پڑا ہے، جس کے نتیجے میں عالمی سطح پر ڈیجیٹل مواصلات کا نظام درہم برہم ہوگیا۔ سروس میں اس اچانک خرابی سے برطانیہ میں لاکھوں صارفین متاثر ہوئے، جبکہ امریکہ اور دیگر براعظموں میں بھی انٹرنیٹ سروسز میں شدید خلل کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔
کلاؤڈ فلیئر عالمی سطح پر ویب ٹریفک کی روٹنگ اور سیکیورٹی ہینڈل کرتا ہے، اس لیے اس میں خرابی کے باعث Microsoft، Outlook اور Uber جیسے بڑے پلیٹ فارمز بھی براہِ راست متاثر ہوئے۔ صارفین کو ویب سائٹس تک رسائی میں ناکامی اور مسلسل “ایرر میسجز” (Error Messages) کا سامنا کرنا پڑا، جس سے کاروباری اور ذاتی مواصلات معطل ہو کر رہ گئیں۔
تکنیکی ماہرین کا کہنا ہے کہ چونکہ کلاؤڈ فلیئر انٹرنیٹ کے بنیادی ڈھانچے (Backbone) کی حیثیت رکھتا ہے، اس لیے اس کے نیٹ ورک میں معمولی سی خرابی بھی “ڈومینو ایفیکٹ” کی طرح پوری دنیا کی ویب ٹریفک کو متاثر کرتی ہے۔ کمپنی کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق، انجینئرز کی ٹیم خرابی کی تشخیص اور اسے دور کرنے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر کام کر رہی ہے۔
متعلقہ عنوانات
گوگل کیلئے بری خبر، عدالت نے اپیل مسترد کر دی
7 July 2026
فولڈ ایبل آئی فون لانچ سے متعلق بڑی خبر!
7 July 2026
امریکا: چار ریاستوں کا میٹا کیخلاف مقدمہ، 1400 ارب ڈالر کے تاریخی جرمانے کا امکان
7 July 2026
غیر ملکی ہیکرز کا سی ڈی اے پر بڑا سائبر حملہ؛ اسلام آبادیوں کا ٹیکس و بلنگ ڈیٹا ہیک، بحالی کے لیے ایک ماہ کی مہلت
6 July 2026
گوگل میپس میں جلد کھانا منگوانے کا فیچر متعارف کرانے کا امکان
6 July 2026
ٹیلی کام بل سے کسی کی ذاتی زمین اور جائیداد پر زبردستی قبضہ نہیں ہوگا: شزا فاطمہ
6 July 2026
یوٹیوب نے تصاویر پر مبنی انقلابی فیچر متعارف کروا دیا
5 July 2026
مشہور کمپنی کا اسٹریمنگ پلیٹ فارم سے 551 فلمیں ہٹانے کا اعلان
4 July 2026