چین نے دنیا کا طاقتور ترین سپر کمپیوٹر بنا کر امریکا سے اعزاز چھین لیا
Web Desk
23 June 2026
چین نے امریکی پابندیوں کے باوجود ٹیکنالوجی کی دنیا میں ایک بڑی کامیابی حاصل کرتے ہوئے دنیا کے طاقتور ترین سپر کمپیوٹر کا اعزاز امریکا سے واپس لے لیا ہے۔ عالمی درجہ بندی “ٹاپ 500” میں چین کے “لائن شائن” نامی سپر کمپیوٹر نے پہلی پوزیشن حاصل کی ہے، جسے ہواوے کی چپس، مقامی نیٹ ورکنگ آلات اور چینی سافٹ ویئر کی مدد سے مکمل طور پر مقامی سطح پر تیار کیا گیا ہے۔ چینی صدر کے اس قومی منصوبے کا مقصد یہ ثابت کرنا ہے کہ چین امریکی ہارڈ ویئر کے بغیر بھی جدید ترین ٹیکنالوجی تیار کر سکتا ہے۔
اس سے قبل یہ اعزاز امریکی سپر کمپیوٹر “ایل کیپٹن” (El Capitan) کے پاس تھا جو گزشتہ 18 ماہ سے دنیا کا تیز ترین کمپیوٹر تھا، تاہم “لائن شائن” نے 2.2 ایگزا فلاپس (Exaflops) فی سیکنڈ کی رفتار کے ساتھ امریکی کمپیوٹر کی 1.8 ایگزا فلاپس کی رفتار کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ اگرچہ چینی چپس انفرادی طور پر امریکی چپس جتنی طاقتور نہیں ہیں، لیکن انہیں زیادہ مؤثر انداز میں مربوط کیا گیا ہے۔ البتہ، یہ سپر کمپیوٹر بجلی کی زیادہ کھپت رکھتا ہے اور یہ 42 میگاواٹ توانائی استعمال کرتا ہے، جو امریکی کمپیوٹر کے مقابلے میں تقریباً 40 فیصد زیادہ ہے۔ چین نے اس سے قبل آخری بار 2017 میں یہ اعزاز حاصل کیا تھا، مگر اس وقت کمپیوٹر میں غیر ملکی پرزے شامل تھے، جبکہ موجودہ کامیابی مکمل طور پر خود انحصاری کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
متعلقہ عنوانات
انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کی شناخت مصنوعی ذہانت سے کی جائے گی: میٹا کا اعلان
9 November 2026
ایلومینیم سے طویل عمر والی بیٹری تیار کرنے کی راہ ہموار
9 November 2026
سائنس دانوں نے 2 حلقوں پر مشتمل سیاروی ملبے والا سفید بونا ستارہ دریافت کر لیا
9 November 2026
سپارکو نے پاکستان سپیس بیسڈ آگمینٹیشن سسٹم متعارف کرا دیا
8 November 2026
میٹا نے متنازع تبدیلی کے حوالے سے فیصلہ واپس لے لیا
8 November 2026
پاکستان میں سیٹلائٹ انٹرنیٹ سروسز فراہم کرنے کے لیے 6 کمپنیاں رجسٹرڈ
7 November 2026
میٹا نے پی ٹی اے کی درخواست پر ایک لاکھ 76 ہزار اکاؤنٹس بند کردیے
6 November 2026
خوش مزاج بچی کو خودکشی کے دہانے پہنچا دیا: والدین کا گوگل پر مقدمہ
6 November 2026