ایپل اپنے صارفین کیلیے کیا چیز متعارف کرانے جا رہا ہے؟
Web Desk
25 March 2026
کیلیفورنیا: دنیا کی معروف ٹیکنالوجی کمپنی ایپل (Apple) نے اپنے صارفین کے لیے ایک بڑی تبدیلی کا اعلان کیا ہے، جس کے تحت رواں برس سے امریکہ اور کینیڈا میں ‘ایپل میپس’ پر اشتہارات متعارف کرائے جائیں گے۔ کمپنی کے مطابق، اب میپنگ ایپلی کیشن پر کسی بھی جگہ کی تلاش کے دوران ‘آرگینک سرچ نتائج’ کے بالکل اوپر اسپانسرڈ (Sponsered) مواد یا اشتہارات دکھائے جائیں گے۔
اگرچہ ایپل نے ابھی تک اپنے اس نئے ایڈورٹائزمنٹ وینچر سے متوقع آمدنی کے اعداد و شمار ظاہر نہیں کیے ہیں، اور نہ ہی یہ بتایا ہے کہ اس کی ڈھائی ارب فعال ڈیوائسز میں سے کتنے صارفین باقاعدگی سے میپ سروس استعمال کرتے ہیں، تاہم ماہرین اسے کمپنی کی مالیاتی نمو کے لیے ایک اہم قدم قرار دے رہے ہیں۔
معروف تجزیہ کار گِل لاؤریا کا کہنا ہے کہ ایپل میپس میں اشتہارات کا اضافہ ایپل کے ‘سروسز بزنس’ (Services Business) کے لیے ایک بہترین موقع ثابت ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ چونکہ ایپل اپنے منافع کا ایک بڑا حصہ سروسز کے شعبے سے حاصل کرتا ہے، اس لیے یہ نیا اقدام کمپنی کی مجموعی آمدنی اور مارکیٹ گروتھ میں ایک اور مضبوط تہہ کا اضافہ کرے گا۔
متعلقہ عنوانات
غیر ملکی ہیکرز کا سی ڈی اے پر بڑا سائبر حملہ؛ اسلام آبادیوں کا ٹیکس و بلنگ ڈیٹا ہیک، بحالی کے لیے ایک ماہ کی مہلت
6 July 2026
گوگل میپس میں جلد کھانا منگوانے کا فیچر متعارف کرانے کا امکان
6 July 2026
ٹیلی کام بل سے کسی کی ذاتی زمین اور جائیداد پر زبردستی قبضہ نہیں ہوگا: شزا فاطمہ
6 July 2026
یوٹیوب نے تصاویر پر مبنی انقلابی فیچر متعارف کروا دیا
5 July 2026
مشہور کمپنی کا اسٹریمنگ پلیٹ فارم سے 551 فلمیں ہٹانے کا اعلان
4 July 2026
یوٹیوب نے شارٹس فارمیٹ میں نئے فیچر متعارف کرا دیے
3 July 2026
پاکستان میں انٹرنیٹ اور ٹیکنالوجی کی سہولیات میں نمایاں اضافہ، عالمی درجہ بندی بھی بہتر
3 July 2026
انٹرنیٹ کو بھی بنیادی سروس قرار دینے پر غور، وزارت آئی ٹی کا قانونی جائزہ مکمل
3 July 2026