ایپل اور ایمیزون کا معاہدہ، سیٹلائٹ کنیکٹیویٹی میں بڑی پیش رفت
Web Desk
21 April 2026
ٹیکنالوجی کی دنیا کی دو بڑی کمپنیوں، ایپل اور ایمیزون کے درمیان ہونے والے ایک حالیہ اسٹریٹجک معاہدے نے سیٹلائٹ کنیکٹیویٹی کی دوڑ کو ایک نیا رخ دے دیا ہے۔ اس معاہدے کے تحت ایمیزون اب ‘گلوبل اسٹار’ کمپنی کے انتظامی معاملات کو کنٹرول کرے گا، جو فی الوقت ایپل کے آئی فون اور ایپل واچ صارفین کو ہنگامی سیٹلائٹ سروسز فراہم کر رہی ہے۔ ایمیزون اس شراکت داری کے ذریعے اپنے زیرِ تکمیل سیٹلائٹ نیٹ ورک “ایمیزون لیو” (Amazon LEO) کو مزید وسعت دے گا، جس کا بنیادی مقصد دور دراز علاقوں میں انٹرنیٹ کی فراہمی اور ایلون مسک کے ‘اسٹار لنک’ نیٹ ورک کا مقابلہ کرنا ہے۔
ایپل صارفین کے لیے خوش آئند بات یہ ہے کہ اس انتظامی تبدیلی کے باوجود ان کے آلات میں موجود سیٹلائٹ سروسز نہ صرف جاری رہیں گی بلکہ ایمیزون کے نئے اور جدید نظام کے ساتھ مربوط ہو کر پہلے سے زیادہ بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کریں گی۔ ایمیزون کے عہدیدار پانوس پینے نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ کمپنی عالمی سطح پر نیٹ ورک کی رسائی بڑھانے کے لیے پرعزم ہے۔ دوسری جانب، ایمیزون نے ہوائی جہازوں کے لیے بھی تیز ترین انٹرنیٹ نظام متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے، جس کے لیے ڈیلٹا ایئر لائنز کے ساتھ معاہدہ طے پا چکا ہے اور یہ سروس 2028 تک شروع ہونے کی توقع ہے۔
متعلقہ عنوانات
غیر ملکی ہیکرز کا سی ڈی اے پر بڑا سائبر حملہ؛ اسلام آبادیوں کا ٹیکس و بلنگ ڈیٹا ہیک، بحالی کے لیے ایک ماہ کی مہلت
6 July 2026
گوگل میپس میں جلد کھانا منگوانے کا فیچر متعارف کرانے کا امکان
6 July 2026
ٹیلی کام بل سے کسی کی ذاتی زمین اور جائیداد پر زبردستی قبضہ نہیں ہوگا: شزا فاطمہ
6 July 2026
یوٹیوب نے تصاویر پر مبنی انقلابی فیچر متعارف کروا دیا
5 July 2026
مشہور کمپنی کا اسٹریمنگ پلیٹ فارم سے 551 فلمیں ہٹانے کا اعلان
4 July 2026
یوٹیوب نے شارٹس فارمیٹ میں نئے فیچر متعارف کرا دیے
3 July 2026
پاکستان میں انٹرنیٹ اور ٹیکنالوجی کی سہولیات میں نمایاں اضافہ، عالمی درجہ بندی بھی بہتر
3 July 2026
انٹرنیٹ کو بھی بنیادی سروس قرار دینے پر غور، وزارت آئی ٹی کا قانونی جائزہ مکمل
3 July 2026