LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
نیویارک سٹی میں پرائمری اور مڈل اسکول کے طلبہ کے لیے مصنوعی ذہانت (AI) کے استعمال پر پابندی کا فیصلہ سیکورٹی خدشات کے باعث ضلع ٹانک میں کرفیو نافذ امریکی ریاست منی سوٹا میں فائرنگ، 2 افراد ہلاک، حملہ آور بھی ہلاک برنی سینڈرز کی ٹرمپ پر کڑی تنقید، ایران جنگ ختم کرنے کا مطالبہ سعودی عرب کی آبنائے ہرمز میں سعودی آئل ٹینکر پر ایرانی حملے کی مذمت شادی کی تقریب میں حملہ: ایرانی ہلال احمر سوسائٹی کا تحقیقات کیلئے عالمی عدالت سے رجوع روس خفیہ طور پر ایران کو جدید سپر سونک کروز میزائل تیار کرنے میں مدد دے رہا: برطانوی میڈیا جرمنی میں ڈرون حملے کی کوشش، یورپی یونین کا روس پر دباؤ بڑھانے کا اعلان ایران نے شادی کی تقریب پر حملے کو واشنگٹن کی اخلاقی گراوٹ کی ایک اور مثال قرار دیدیا امریکی حملوں میں 19 افراد شہید، 108 زخمی ہوئے: ایرانی وزیر صحت کی تصدیق ایران اسرائیل کیساتھ دوبارہ جنگ سے پہلے امریکی اڈوں کو نشانہ بنا رہا: عالمی تجزیہ کار صومالی تنظیم الشباب اور یمنی حوثیوں کے درمیان فوجی تعاون بڑھانے کی اطلاعات میری ٹائم اتحاد میں شمولیت کیلئے ضروری مراحل مکمل کر لیے گئے، سعودی وزارت دفاع جنگ بندی کے باوجود رواں سال غزہ میں اسرائیلی حملوں سے 900 سے زائد فلسطینی شہید: وزارتِ صحت جغرافیائی، سیاسی کشیدگی: 86 ٹن سونا امریکا اور کینیڈا سے برطانیہ منتقل

معروف اداکارہ ندا یاسر کی نیو ایئر لک مذاق بن گئی

Web Desk

2 January 2026

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ اور میزبان ندا یاسر ایک بار پھر سوشل میڈیا پر موضوعِ بحث بن گئی ہیں۔ حال ہی میں نئے سال کی تقریب کے موقع پر ندا یاسر نے سنہری سیکوئن مِڈ ڈریس کے ساتھ سیاہ لیگنگز زیب تن کیں، جبکہ اوپر سیاہ رنگ کا مختصر شرگ گرہ لگا کر پہنا ہوا تھا۔ تقریب میں ان کے خاندان کے دیگر افراد بھی سیاہ رنگ کے ملبوسات میں نظر آئے۔

سوشل میڈیا پر متعدد صارفین نے ندا یاسر کے لباس کو پرانا اور نامناسب قرار دیتے ہوئے تنقید کی۔ ایک صارف نے تبصرہ کیا کہ ایسا لگتا ہے جیسے وہ لنڈا کے کپڑوں کی تشہیر کر رہی ہوں، جبکہ ایک اور صارف نے لکھا کہ پیسہ کلاس نہیں خرید سکتا۔ بعض صارفین کا کہنا تھا کہ کچھ لوگ پوری زندگی گزار دیتے ہیں مگر باوقار لباس پہننے کا سلیقہ نہیں سیکھ پاتے اور ندا یاسر ان میں شامل ہیں۔

تاہم، دوسری جانب کئی مداحوں نے ندا یاسر کا دفاع بھی کیا اور مؤقف اختیار کیا کہ فیشن ایک ذاتی پسند ہے اور ہر فرد کو اپنی مرضی اور پسند کے مطابق لباس پہننے کا حق حاصل ہے۔