پنجاب کے تعلیمی بورڈز نے گیارہویں جماعت 2026 کے نتائج کا اعلان کر دیا
Web Desk
22 October 2026
لاہور، راولپنڈی، ملتان اور فیصل آباد سمیت پنجاب کے تمام تعلیمی بورڈز نے انٹرمیڈیٹ پارٹ ون (گیارہویں جماعت) سالانہ امتحانات 2026 کے نتائج کا باقاعدہ اعلان کر دیا ہے۔
بورڈز کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق مختلف اضلاع کے نتائج اور کامیابی کے تناسب کی تفصیلات درج ذیل ہیں:
لاہور تعلیمی بورڈ میں کامیابی کا مجموعی تناسب 60.03 فیصد رہا۔ امتحان میں کل 1 لاکھ 65 ہزار 245 امیدواروں نے شرکت کی، جن میں سے 99 ہزار 191 طلبہ کامیاب رہے جبکہ 66 ہزار امیدوار فیل ہو گئے۔
ملتان بورڈ کا نتیجہ پنجاب بھر میں شاندار رہا جہاں کامیابی کا مجموعی تناسب 65.15 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔ 68,375 شریک امیدواروں میں سے 44,547 کامیاب ہوئے۔ ملتان بورڈ میں پری میڈیکل گروپ 78.25 فیصد کامیابی کے ساتھ سرِفہرست رہا جبکہ پری انجینئرنگ گروپ کا نتیجہ 76.45 فیصد رہا۔
فیصل آباد بورڈ فیصل آباد میں کامیابی کا تناسب 61.68 فیصد رہا، جہاں 1 لاکھ 5 ہزار 663 طلبہ میں سے 65 ہزار 178 نے کامیابی حاصل کی۔گوجرانوالہ بورڈ چیئرپرسن اقصیٰ شبیر کے مطابق 1 لاکھ 35 ہزار 983 امیدواروں میں سے 79 ہزار 85 طلبہ کامیاب ہوئے اور کامیابی کی شرح 58.16 فیصد رہی۔راولپنڈی بورڈ راولپنڈی میں کامیابی کی شرح 54.23 فیصد رہی۔ یہاں گرلز طالبات 62.13 فیصد کامیابی کے ساتھ ایک بار پھر لڑکوں (38.54 فیصد) سے آگے رہیں۔ بہاولپور بورڈ بہاولپور میں مجموعی کامیابی کا تناسب 53.46 فیصد رہا، جس میں ریگولر امیدواروں کا تناسب 54.33 فیصد جبکہ پرائیویٹ طلبہ کا تناسب 36.62 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔
متعلقہ عنوانات
ڈپٹی چیئرمین اور پراسیکیوٹر جنرل نیب کی تعیناتی چیلنج: اسلام آباد ہائی کورٹ کا وفاق اور نیب کو نوٹس
22 October 2026
12 سال کی بچی کو بلیک میل کرنے پر 2 ملزمان کو 10،10 سال قید کی سزا
22 October 2026
نئے انتظامی یونٹس اور 28 ویں آئینی ترمیم
22 October 2026
آذربائیجان کے راستے یورپ جانے کی غیر قانونی کوشش ناکام، 3 مسافر آف لوڈ
22 October 2026
عمانی سلطان کا 44 سال بعد برطانیہ کا پہلا دورہ، شاہ چارلس نے حدیث پڑھ کر سنائی
22 October 2026
حنا پرویز بٹ کی باتیں حکومت کیلئے شرمندگی کا باعث بنتی ہیں: عظمیٰ بخاری
22 October 2026
صارفین کے ڈیٹا سے متعلق گمراہ کن معلومات، میٹا پر 25 ارب ڈالر جرمانہ عائد
22 October 2026
وزیراعظم خیبرپختونخوا کی مجموعی صورتحال کا جائزہ لینے پشاور پہنچ گئے
22 October 2026