LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
مکہ معاہدے کے تحت سعودی عرب کا دفاع ترجیح ہے، حاقان فیدان مولانا فضل الرحمان جہاں غلط ہوں گے وہاں کہا جائےگا: گورنر خیبر پختوںخوا خیبر پختونخوا کے ترقیاتی پیکیج کے 10 ارب روپے جاری ہونا خوش آئند: ثمر بلور پاکستان تحریک انصاف نے ایڈووکیٹ نیاز اللہ خان نیازی کو پارٹی کی سیاسی کمیٹی میں بھی شامل کر لیا پاکستان اورعمان کے درمیان پٹرولیم مصنوعات کی خرید و فروخت کا اہم معاہدہ طے پا گیا مخصوص طبقہ ملک پرمسلط، اِن سےجان چھڑانی ہوگی: حافظ نعیم الرحمٰن 12 مئی دوبارہ نہیں ہونے دیں گے، مذاکرات ہی مسائل کا حل ہیں، میئر کراچی ایک وزیر آجکل مجھ پر تبصرے کر رہا ہے، جواب دیا تو منہ چھپانےکے قابل نہیں رہےگا: محسن نقوی استنبول: ساتویں عالمی ویمن سمٹ، اعظم نذیر تارڑ کی قیادت میں پاکستانی وفد کی شرکت پاکستان 23 سے 26 نومبر تک اسلام آباد میں نیوکلیئر سیکیورٹی نیٹ ورک کے 15ویں سالانہ اجلاس کی میزبانی کرے گا پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخوا کے اراکینِ قومی اسمبلی کا اسلام آباد میں اہم اجلاس نئے صوبوں کا قیام ملک کی ترقی اور سلامتی کیلئے ناگزیر ہے: مصطفیٰ کمال محسن نقوی کا نادرا سنٹر پیکو روڈ کا دورہ، مسائل کے حل کیلیے موقع پر ہی احکامات جاری سرکاری قرضوں میں ایک سال کے دوران 6 ہزار 200 ارب روپے کا بھاری اضافہ ایران اور روس کے درمیان جوہری تعاون جاری رہے گا: روسی عہدیدار

مہوش حیات کا فنکاروں کو نجی زندگی کو سوشل میڈیا سے دور رکھنے کا مشورہ

Web Desk

20 October 2026

پاکستان کی معروف و مقبول اداکارہ مہوش حیات نے اپنی ذاتی زندگی کو سوشل میڈیا کی دنیا سے دور رکھنے کی وجہ بتاتے ہوئے دیگر شوبز فنکاروں، بالخصوص جونیئر اداکاروں کو بھی پرائیویٹ لائف کو حد سے زیادہ شیئر نہ کرنے کا اہم مشورہ دیا ہے۔

حال ہی میں ایک نجی ٹی وی چینل کے شو میں بطور مہمان گفتگو کرتے ہوئے مہوش حیات نے اپنے فنی سفر اور موجودہ دور کے ڈیجیٹل رجحانات پر کھل کر بات کی۔ انہوں نے کہا کہ موجوہ دور میں جہاں اکثریت ہر لمحے کی اپ ڈیٹ آن لائن دیتی ہے، وہاں انہیں کبھی سوشل میڈیا پر بے جا پوسٹس کرنے کا شوق نہیں رہا اور وہ اپنی ذاتی زندگی کو نجی ہی رکھنا پسند کرتی ہیں۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ “ایک فنکار کی شخصیت میں وقار اور تجسس کا عنصر برقرار رہنا چاہیے، اس لیے انسٹاگرام پر اپنی زندگی کے ہر پہلو کو ضرورت سے زیادہ ظاہر کرنے سے گریز کرنا چاہیے”۔ انہوں نے شوبز انڈسٹری سے وابستہ دیگر افراد کو بھی مشورہ دیا کہ وہ زندگی کے معاملات کو اپنے تک محدود رکھیں اور روزمرہ پیش آنے والی ہر چھوٹی بڑی بات کو سوشل میڈیا کی زینت نہ بنائیں۔