عمانی سلطان کا 44 سال بعد برطانیہ کا پہلا دورہ، شاہ چارلس نے حدیث پڑھ کر سنائی
Web Desk
22 October 2026
برطانیہ کے شاہ چارلس نے عمان کے سلطان ہیثم بن طارق کا لندن آمد پر شاندار اور تاریخی استقبال کیا۔ واضح رہے کہ یہ 44 سال بعد کسی عمانی سلطان کا برطانیہ کا پہلا سرکاری اور ریاستی دورہ ہے۔
بکنگھم پیلس میں اپنے خصوصی خطاب کے دوران شاہ چارلس نے عمان کی عوام کی روایتی مہمان نوازی اور بلند اخلاق کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لیے صحیح مسلم کی مبارک حدیث عربی میں تلاوت کی، جس کا مفہوم ہے کہ: “اگر تم عمان کے لوگوں کے پاس جاتے تو وہ نہ تمہیں گالی دیتے اور نہ تمہیں مارتے۔” شاہ چارلس کی زبان سے عربی حدیث مبارکہ کی تلاوت پر تقریب کے تمام حاضرین بالخصوص عمانی وفد نے بے حد مسرت کا اظہار کیا۔
اپنے خطاب میں برطانیہ کے حکمران نے بین الاقوامی سطح پر بحرانوں کے حل اور علاقائی استحکام کے لیے مسقط کے کردار کو سراہا۔ شاہ چارلس نے آبنائے ہرمز (Strait of Hormuz) کو بحری تجارت کے لیے کھلوانے اور مشرقِ وسطیٰ میں مجموعی امن و امان کی بحالی کے لیے سلطان ہیثم بن طارق کی جانب سے کی جانے والی بہترین سفارتی کوششوں اور ثالثی کے کردار کی تعریف کی اور اسے عالمی امن کے لیے انتہائی اہم قرار دیا۔
متعلقہ عنوانات
ڈپٹی چیئرمین اور پراسیکیوٹر جنرل نیب کی تعیناتی چیلنج: اسلام آباد ہائی کورٹ کا وفاق اور نیب کو نوٹس
22 October 2026
12 سال کی بچی کو بلیک میل کرنے پر 2 ملزمان کو 10،10 سال قید کی سزا
22 October 2026
نئے انتظامی یونٹس اور 28 ویں آئینی ترمیم
22 October 2026
آذربائیجان کے راستے یورپ جانے کی غیر قانونی کوشش ناکام، 3 مسافر آف لوڈ
22 October 2026
پنجاب کے تعلیمی بورڈز نے گیارہویں جماعت 2026 کے نتائج کا اعلان کر دیا
22 October 2026
حنا پرویز بٹ کی باتیں حکومت کیلئے شرمندگی کا باعث بنتی ہیں: عظمیٰ بخاری
22 October 2026
صارفین کے ڈیٹا سے متعلق گمراہ کن معلومات، میٹا پر 25 ارب ڈالر جرمانہ عائد
22 October 2026
وزیراعظم خیبرپختونخوا کی مجموعی صورتحال کا جائزہ لینے پشاور پہنچ گئے
22 October 2026