حنا پرویز بٹ کی باتیں حکومت کیلئے شرمندگی کا باعث بنتی ہیں: عظمیٰ بخاری
Web Desk
22 October 2026
وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی رکنِ صوبائی اسمبلی (ایم پی اے) حنا پرویز بٹ کی جانب سے غیر سنجیدہ سوشل میڈیا بیانات اور باتیں ان کے لیے ذاتی طور پر مسئلہ اور حکومت کے لیے شدید شرمندگی کا باعث بنتی ہیں۔
ایک نجی ٹی وی شو میں گفتگو کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ ن لیگی ایم پی اے شاید ناسمجھی میں ایسی ٹوئٹس کر جاتی ہیں جن کا منفی اثر حکومت پر پڑتا ہے۔ صوبے میں جرائم کی صورتحال پر بات کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ پنجاب میں خواتین اور بچوں کے خلاف جرائم کے مقدمات میں پولیس کے پاس ملزمان کی گرفتاری کے لیے صرف 2 گھنٹے کا وقت ہوتا ہے۔ کرائم انویسٹی گیشن ڈیپارٹمنٹ (CCD) کی کارکردگی کا دفاع کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سی سی ڈی کی تشکیل کے بعد پنجاب میں سنگین جرائم میں واضح کمی آئی ہے، جبکہ اس محاذ پر کارروائیوں کے دوران ایک سال میں سی سی ڈی کے 7 اہلکار شہید اور 100 سے زائد زخمی بھی ہوئے ہیں۔
مظفرگڑھ/بہاولپور واقعے کے حوالے سے انہوں نے ہولناک انکشافات کرتے ہوئے بتایا کہ متاثرہ بچہ محض 2 وقت کی روٹی پر ملازم تھا اور اس نے تین بار مالکان سے بھاگنے کی کوشش کی تھی۔ انہوں نے افسوس ظاہر کیا کہ سی سی ٹی وی فوٹیج نہ ہوتی تو بچے کے قتل کو ٹریفک حادثہ قرار دے کر دبا دیا جاتا۔ عظمیٰ بخاری نے مزید بتایا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز نے بچوں اور خواتین پر تشدد کے بڑھتے واقعات کا نوٹس لیتے ہوئے اعلیٰ سطح کا اجلاس طلب کیا اور معاملے پر سخت برہمی کا اظہار کیا ہے
متعلقہ عنوانات
ڈپٹی چیئرمین اور پراسیکیوٹر جنرل نیب کی تعیناتی چیلنج: اسلام آباد ہائی کورٹ کا وفاق اور نیب کو نوٹس
22 October 2026
12 سال کی بچی کو بلیک میل کرنے پر 2 ملزمان کو 10،10 سال قید کی سزا
22 October 2026
نئے انتظامی یونٹس اور 28 ویں آئینی ترمیم
22 October 2026
آذربائیجان کے راستے یورپ جانے کی غیر قانونی کوشش ناکام، 3 مسافر آف لوڈ
22 October 2026
عمانی سلطان کا 44 سال بعد برطانیہ کا پہلا دورہ، شاہ چارلس نے حدیث پڑھ کر سنائی
22 October 2026
پنجاب کے تعلیمی بورڈز نے گیارہویں جماعت 2026 کے نتائج کا اعلان کر دیا
22 October 2026
صارفین کے ڈیٹا سے متعلق گمراہ کن معلومات، میٹا پر 25 ارب ڈالر جرمانہ عائد
22 October 2026
وزیراعظم خیبرپختونخوا کی مجموعی صورتحال کا جائزہ لینے پشاور پہنچ گئے
22 October 2026