LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
ڈپٹی چیئرمین اور پراسیکیوٹر جنرل نیب کی تعیناتی چیلنج: اسلام آباد ہائی کورٹ کا وفاق اور نیب کو نوٹس 12 سال کی بچی کو بلیک میل کرنے پر 2 ملزمان کو 10،10 سال قید کی سزا نئے انتظامی یونٹس اور 28 ویں آئینی ترمیم آذربائیجان کے راستے یورپ جانے کی غیر قانونی کوشش ناکام، 3 مسافر آف لوڈ عمانی سلطان کا 44 سال بعد برطانیہ کا پہلا دورہ، شاہ چارلس نے حدیث پڑھ کر سنائی پنجاب کے تعلیمی بورڈز نے گیارہویں جماعت 2026 کے نتائج کا اعلان کر دیا حنا پرویز بٹ کی باتیں حکومت کیلئے شرمندگی کا باعث بنتی ہیں: عظمیٰ بخاری صارفین کے ڈیٹا سے متعلق گمراہ کن معلومات، میٹا پر 25 ارب ڈالر جرمانہ عائد وزیراعظم خیبرپختونخوا کی مجموعی صورتحال کا جائزہ لینے پشاور پہنچ گئے یومِ فتحِ مظفرآباد آج منایا جا رہا ہے، کشمیریوں کی تاریخی جدوجہد کی یاد تازہ سپریم کورٹ: ریکروٹمنٹ رولز 2014 بحال، فیڈرل سروس ٹریبونل کا فیصلہ کالعدم پاکستان سٹاک مارکیٹ میں تیزی، ہنڈرڈ انڈیکس 250 پوائنٹس بڑھ گیا اہم سائبر سکیورٹی اپ ڈیٹ کے بعد دنیا بھر میں متعدد ویب سائٹس عارضی طور پر بند بیرون ملک بیٹھے یوٹیوبرز پی ٹی آئی کے سب سے بڑے دشمن ہیں: خواجہ آصف مریم نواز کا خواتین اور بچوں کے خلاف بڑھتے جرائم پر اظہار برہمی

آذربائیجان کے راستے یورپ جانے کی غیر قانونی کوشش ناکام، 3 مسافر آف لوڈ

Web Desk

22 October 2026

وفاقی تحقیقاتی ادارے (FIA) امیگریشن ملتان نے آذربائیجان کے راستے یورپ جانے کی غیر قانونی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے 3 مسافروں کو پرواز سے آف لوڈ کر کے گرفتار کر لیا ہے۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق یہ کارروائی ملتان ایئرپورٹ پر کی گئی جہاں فلائی دبئی کی پرواز (FZ-326) کے ذریعے آذربائیجان جانے والے مسافروں حافظ آصف، طارق بشیر اور محمد الیاس کا سفری پروفائل مشکوک پایا گیا۔ شک گزرنے پر جب مسافروں کے موبائل فونز کی جانچ پڑتال کی گئی تو ان کے واٹس ایپ اور میسجز سے انکشاف ہوا کہ وہ آذربائیجان پہنچ کر وہاں سے سربیا اور دیگر یورپی ممالک میں غیر قانونی طور پر داخل ہونے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔

ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان نے اعتراف کیا کہ انہوں نے اس غیر قانونی سفر کے لیے وہاڑی کے ٹریول ایجنٹوں کو فی کس 6 لاکھ روپے ادا کیے تھے، جبکہ بقایا رقم یورپ میں اپنی حتمی منزل پر پہنچنے کے بعد دی جانی تھی۔ ایف آئی اے امیگریشن نے تینوں مسافروں کو مزید تفتیش اور ٹریول ایجنٹوں کے خلاف قانونی کارروائی کے لیے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل ملتان کے حوالے کر دیا ہے۔