LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
روس پر یوکرین کے بڑے ڈرون حملے، ماسکو کی جانب 630 ڈرونز کی پرواز، تین افراد زخمی ٹرمپ کا ہنگاموں کیلئے مسلمانوں کو ذمہ دار ٹھہرانا احمقانہ ہے: فرانسیسی صدر پاکستان کی معاشی شرحِ نمو 3.7 فیصد اور زرمبادلہ ذخائر 19.7 ارب ڈالر تک پہنچ گئے: عالمی بینک رپورٹ ڈپٹی چیئرمین اور پراسیکیوٹر جنرل نیب کی تعیناتی چیلنج: اسلام آباد ہائی کورٹ کا وفاق اور نیب کو نوٹس 12 سال کی بچی کو بلیک میل کرنے پر 2 ملزمان کو 10،10 سال قید کی سزا نئے انتظامی یونٹس اور 28 ویں آئینی ترمیم آذربائیجان کے راستے یورپ جانے کی غیر قانونی کوشش ناکام، 3 مسافر آف لوڈ عمانی سلطان کا 44 سال بعد برطانیہ کا پہلا دورہ، شاہ چارلس نے حدیث پڑھ کر سنائی پنجاب کے تعلیمی بورڈز نے گیارہویں جماعت 2026 کے نتائج کا اعلان کر دیا حنا پرویز بٹ کی باتیں حکومت کیلئے شرمندگی کا باعث بنتی ہیں: عظمیٰ بخاری صارفین کے ڈیٹا سے متعلق گمراہ کن معلومات، میٹا پر 25 ارب ڈالر جرمانہ عائد وزیراعظم خیبرپختونخوا کی مجموعی صورتحال کا جائزہ لینے پشاور پہنچ گئے یومِ فتحِ مظفرآباد آج منایا جا رہا ہے، کشمیریوں کی تاریخی جدوجہد کی یاد تازہ سپریم کورٹ: ریکروٹمنٹ رولز 2014 بحال، فیڈرل سروس ٹریبونل کا فیصلہ کالعدم پاکستان سٹاک مارکیٹ میں تیزی، ہنڈرڈ انڈیکس 250 پوائنٹس بڑھ گیا

پاکستان کی معاشی شرحِ نمو 3.7 فیصد اور زرمبادلہ ذخائر 19.7 ارب ڈالر تک پہنچ گئے: عالمی بینک رپورٹ

Web Desk

22 October 2026

عالمی بینک (World Bank) نے ‘پاکستان ڈویلپمنٹ اپ ڈیٹ 2026‘ کی تازہ ترین اقتصادی رپورٹ جاری کر دی ہے، جس کے مطابق درپیش چیلنجز کے باوجود پاکستان کی معاشی صورتِ حال میں تدریجی بہتری دیکھی جا رہی ہے۔

عالمی بینک کی رپورٹ کے مطابق مالی سال 2026ء میں پاکستان کی معاشی شرحِ نمو (GDP Growth) 3.7 فیصد ریکارڈ کی گئی، جبکہ اس دوران عمومی مہنگائی کی شرح کم ہو کر 7.1 فیصد پر آ گئی۔ زرعی شعبے میں 2.9 فیصد نمو ہوئی جس میں لائیو اسٹاک نے بنیادی کردار ادا کیا، جبکہ خدمات (Services) کے شعبے میں 4.1 فیصد کی پیش رفت ہوئی۔ رپورٹ میں نشاندہی کی گئی ہے کہ کریڈٹ ریٹنگ ایجنسیوں ‘ایس اینڈ پی’ (S&P) اور ‘موڈیز’ (Moody’s) کی جانب سے پاکستان کی درجہ بندی میں بہتری کے بعد ملک کے زرمبادلہ کے ذخائر 19.7 ارب ڈالر تک پہنچ گئے ہیں اور مجموعی مالیاتی خسارہ کم ہو کر جی ڈی پی کا محض 2.6 فیصد رہ گیا ہے۔ اس دوران پاکستان نے عالمی مارکیٹ میں 750 ملین اور 3 ارب ڈالر کے یورو بانڈز کامیابی سے جاری کیے، جبکہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے پالیسی ریٹ کو 11.5 فیصد پر سیٹ کر رکھا ہے۔

مستقبل کی پیشگوئی کرتے ہوئے عالمی بینک نے بتایا ہے کہ مالی سال 2027ء میں معاشی نمو 3.8 فیصد رہنے کا امکان ہے، تاہم مشرقِ وسطیٰ کے تنازعے اور عالمی اجناس کی قیمتوں میں سست روی کے باعث مہنگائی عارضی طور پر بڑھ کر 8.2 فیصد ہو سکتی ہے۔ رپورٹ کے مطابق مالی سال 2028ء تک مہنگائی 7 فیصد تک کم ہو جائے گی اور پاکستان کی اقتصادی نمو مالی سال 2031ء تک 4.5 فیصد کی مستحکم سطح تک پہنچنے کی توقع ہے، جس میں ترسیلاتِ زر، بیرونی مالی معاونت اور تجارتی خسارے پر کنٹرول اہم کردار ادا کریں گے۔