سپریم کورٹ: ریکروٹمنٹ رولز 2014 بحال، فیڈرل سروس ٹریبونل کا فیصلہ کالعدم
Web Desk
22 October 2026
سپریم کورٹ آف پاکستان نے کنٹرولر جنرل آف اکاؤنٹس (Controller General of Accounts) ریکروٹمنٹ رولز 2014 کی بحالی کا اہم حکم جاری کرتے ہوئے فیڈرل سروس ٹریبونل کا 17 اکتوبر 2022 کا فیصلہ مکمل طور پر کالعدم قرار دے دیا ہے۔
سپریم کورٹ کی فاضل جج جسٹس عائشہ اے ملک نے اس کیس کا تحریری فیصلہ جاری کیا۔ فیصلے میں عدالتِ عظمیٰ نے واضح کیا کہ سروس ٹریبونل کو حکومت کے پالیسی امور اور ریکروٹمنٹ رولز کو منسوخ یا ختم کرنے کا کوئی قانونی اختیار حاصل نہیں تھا۔ ٹریبونل خود کو ایگزیکٹو کے مقام پر فائز کر کے قواعد ازسرنو بنانے کی ہدایت نہیں دے سکتا، اور آئین کے آرٹیکل 212 کے تحت سروس ٹریبونل کا دائرہ اختیار محض ملازمین کی ملازمتی شرائط و ضوابط تک محدود ہے۔
تحریری فیصلے میں مزید نشاندہی کی گئی کہ متعلقہ ملازم نے 2014 کے قواعد کے تحت ہی جونیئر آڈیٹر سے سینئر آڈیٹر کے عہدے پر ترقی حاصل کی اور بعد میں انہی قواعد کو عدالت میں چیلنج کر دیا، حالانکہ جونیئر آڈیٹر سے اسسٹنٹ اکاؤنٹس آفیسر کے عہدے پر ڈائریکٹ پروموشنل جمپ کا کوئی قانونی حق موجود نہیں اور ترقی بالذات خود کوئی بنیادی حق نہیں ہے۔ سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں واضح کیا کہ حکومت کو انتظامی ضروریات کے پیشِ نظر سروس اسٹرکچر میں ترمیم کا مکمل اختیار حاصل ہے، اور اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی بعد کی منظوریوں و ترامیم سے 2014 کے قواعد کی قانونی حیثیت مکمل طور پر برقرار رہتی ہے۔
متعلقہ عنوانات
ڈپٹی چیئرمین اور پراسیکیوٹر جنرل نیب کی تعیناتی چیلنج: اسلام آباد ہائی کورٹ کا وفاق اور نیب کو نوٹس
22 October 2026
12 سال کی بچی کو بلیک میل کرنے پر 2 ملزمان کو 10،10 سال قید کی سزا
22 October 2026
نئے انتظامی یونٹس اور 28 ویں آئینی ترمیم
22 October 2026
آذربائیجان کے راستے یورپ جانے کی غیر قانونی کوشش ناکام، 3 مسافر آف لوڈ
22 October 2026
عمانی سلطان کا 44 سال بعد برطانیہ کا پہلا دورہ، شاہ چارلس نے حدیث پڑھ کر سنائی
22 October 2026
پنجاب کے تعلیمی بورڈز نے گیارہویں جماعت 2026 کے نتائج کا اعلان کر دیا
22 October 2026
حنا پرویز بٹ کی باتیں حکومت کیلئے شرمندگی کا باعث بنتی ہیں: عظمیٰ بخاری
22 October 2026
صارفین کے ڈیٹا سے متعلق گمراہ کن معلومات، میٹا پر 25 ارب ڈالر جرمانہ عائد
22 October 2026