LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
نئے صوبوں کے قیام پر قومی مباحثہ، سیاسی رہنماؤں کا انتظامی یونٹس بڑھانے پر زور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی مبینہ حراست: پشاور ہائیکورٹ کا تحریری حکم نامہ جاری، آئی جی اور چیف سیکرٹری سے رپورٹ طلب الیکشن کمیشن نے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری کر دیا، پولنگ 20 دسمبر کو ہوگی پاکستان اورمالدیپ کا دوطرفہ تجارتی حجم 20 کروڑ ڈالر تک بڑھانے پر اتفاق سرکاری حج سکیم: دوسری قسط جمع کروانے کی تاریخ میں ایک روز کی توسیع نئی آٹو پالیسی پر آئی ایم ایف سے ورچوئل مذاکرات کا فیصلہ، اضافی ٹیکس کی تجویز اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات 2015 کے قانون کے تحت کرانے کا حکم اسحاق ڈار سے صدر مالدیپ کی ملاقات، مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق مالدیپ کے صدر کے اعزاز میں وزیراعظم ہاؤس میں استقبالیہ تقریب، گارڈ آف آنر پیش مدینہ منورہ اور مشرقی علاقوں کی جانب آنیوالے 5 ڈرونز تباہ کر دیئے: سعودی فوجی اتحاد ٹرمپ کا ایران جنگ جلد ختم ہونے کا دعویٰ، تیل کی قیمتیں تیزی سے گرنے کی پیشگوئی قطر اور پاکستان کے ذریعے امریکا کے ساتھ رابطے جاری ہیں: عباس عراقچی امریکا نومبر کے وسط مدتی انتخابات سے قبل ایران پر حملہ نہیں کرے گا: وائٹ ہاؤس راجن پور میں خوفناک حادثہ، مسافر بس الٹنے سے 9 افراد جاں بحق، 36 زخمی لبنان میں اقوام متحدہ کی امن فوج کا سرگرمیاں جاری رکھنے کا اعلان

نکاح نامہ پڑھے بغیر شادی نہ کریں، ونیزہ احمد کا خواتین کو اہم مشورہ

Web Desk

21 October 2026

پاکستان کی معروف سابق سپر ماڈل اور اداکارہ ونیزہ احمد نے خواتین پر زور دیا ہے کہ وہ رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے سے قبل اپنا نکاح نامہ خود غور سے پڑھیں اور اس میں درج قانونی و مالی حقوق سے بخوبی آگاہ ہوں۔ واسع چوہدری کے شو میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے اعتراف کیا کہ اعلیٰ تعلیم یافتہ ہونے کے باوجود انہوں نے خود بھی شادی کے وقت اپنا نکاح نامہ نہیں پڑھا تھا اور انہیں اس کی اہمیت کا احساس تلخ تجربات کے بعد ہوا۔ ونیزہ احمد کا کہنا تھا کہ خواتین کو اپنے حقوق سے متعلق سوالات کرنے سے ہچکچاہٹ محسوس نہیں کرنی چاہیے، کیونکہ بعض اوقات لاعلمی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے دستاویز سے اہم شقیں نکال دی جاتی ہیں۔ انہوں نے والدین پر بھی زور دیا کہ وہ بیٹیوں کی شادی کے وقت نکاح نامے کی تمام شقوں کا بغور جائزہ لینے کو یقینی بنائیں تاکہ مستقبل میں کسی قانونی یا مالی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔