LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
28ویں آئینی ترمیم کا مسودہ ابھی تک میرے پاس نہیں آیا: سپیکر قومی اسمبلی کراچی بندرگاہ پر موجود 6 بھارتی شہریوں کو قونصلر رسائی فراہم کی جائے گی ایس سی او، ای سی او اجلاسوں بارے متعلقہ ادارے مؤثر ہم آہنگی یقینی بنائیں: اسحاق ڈار پنجاب اسمبلی کا 47 واں اجلاس 16 نومبر کو طلب کر لیا گیا سیاسی سرگرمیاں تیز، بلاول بھٹو اسلام آباد پہنچ گئے، اہم ملاقاتیں متوقع ریکوڈک منصوبہ پاکستان کے معاشی مستقبل کیلئے کلیدی اہمیت رکھتا ہے: وزیراعظم امریکا غیر قانونی کارروائیاں بند، جنگی نقصانات کا ہرجانہ ادا کرے: عباس عراقچی سپریم کورٹ میں زیر التوا فوجداری مقدمات نمٹانے کے لیے اہم فیصلہ روس میں شاپنگ مال کو بم سے اڑانے کی سازش ناکام، وسط ایشیائی ملزم گرفتار چینی کی قیمتوں کی مسلسل نگرانی کے ذریعے عوام کو ریلیف دیا جائے: اسحاق ڈار انتخابی اصلاحات کمیٹی، مسلم لیگ ن نے 11 ارکان کے نام تجویز کر دیئے پاکستان 2050 سے پہلے دنیا کی بڑی معیشتوں میں شامل ہوگا: شہباز شریف معدنی وسائل کو قومی ترقی اور معاشی خوشحالی میں تبدیل کرنا ہوگا: فیلڈ مارشل پاکستان میں گڈ گورننس اور ترقی کیلئے 77 فیصد شہری نئے صوبوں کے حامی ملک میں ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں 0.46 فیصد کمی، سالانہ شرح 11.21 فیصد ریکارڈ

وزیراعظم خیبرپختونخوا کی مجموعی صورتحال کا جائزہ لینے پشاور پہنچ گئے

Web Desk

22 October 2026

وزیراعظم شہباز شریف خیبرپختونخوا کی مجموعی سیاسی، انتظامی اور سیکیورٹی صورتِ حال کا تفصیلی جائزہ لینے کے لیے پشاور پہنچ گئے ہیں۔

صوبے میں گورنر راج اور ایمرجنسی کے نفاذ کے بعد وزیراعظم شہباز شریف کا یہ پہلا دورہِ پشاور ہے، جسے سیاسی و انتظامی حلقوں میں انتہائی اہمیت کا حامل قرار دیا جا رہا ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل مختلف وجوہات کی بنا پر وزیراعظم کا دورہِ پشاور دو بار ملتوی ہو چکا تھا۔

اپنے اس اہم دورے کے دوران وزیراعظم اعلیٰ سطح کی ایپیکس کمیٹی (Apex Committee) کے اجلاس کی صدارت کریں گے۔ اجلاس میں وزیراعظم کو خیبرپختونخوا بالخصوص صوبے کے 12 حساس اضلاع میں امن و امان کی صورتحال اور سیکیورٹی اقدامات پر خصوصی بریفنگ دی جائے گی۔ اس کے علاوہ صوبے میں جاری ترقیاتی منصوبوں اور انتظامی امور کے لیے مقرر کردہ نئے اہداف پر بھی وزیراعظم کو تفصیلی آگاہی فراہم کی جائے گی۔